336

جعلی پی ٹی ون بنا کر دوکان کی جعلی رجسٹری کروانے والے گروہ سعادت نواز تحصیلدار بھکر سمیت6کس ملزمان کے خلاف اینٹی کرپشن سرگودھا نے مقدمہ در ج کر لیا : مدثر پاشا

جعلی پی ٹی ون بنا کر دوکان کی جعلی رجسٹری کروانے والے گروہ سعادت نواز تحصیلدار بھکر سمیت6کس ملزمان کے خلاف اینٹی کرپشن سرگودھا نے مقدمہ در ج کر لیا ۔

سرگودھا تفصیلات کے مطابق ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کوغلام اصغر ولد جمشید علی سکنہ بھکر نے درخواست گزاری کہ محمد صفدر ، محمد مدثر علی وغیرہ نے جعل سازی سے محکمہ مال کی ملی بھگت سے جعلی پی ٹی ون بناکر دوکان کی رجسٹری کروالی ہے۔ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔ جس پر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے عاطف شوکت ، سرکل آفیسر، اینٹی کرپشن خوشاب کو انکوائری آفیسر مقرر کیا۔ جس پرانکوائری آفیسر نے تفصیل سے انکوائری کی گواہان کے بیانات قلمبند کیے گئے اور ریکارڈ کی مکمل چھان بین کی گئی۔جس پر انکوائری آفیسر نے ا نکوائری رپورٹ ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کو پیش کی جس پر ریجنل ڈائریکٹر، اینٹی کرپشن سرگودھا نے سعاد ت نواز تحصیلداربھکر، محمد صفدر، محمد مدثر، محمد شہزاد ولد رانا رفیق، مقبول احمد ولد شیخ عبدالغفور، سید عاطف رضا عابدی اور غلام شبیر گادی وثیقہ نویس کے خلاف، دھوکہ دہی، اختیارا ت کا ناجائز استعمال، جعل سازی، فراڈ کے الزام میں مقدمہ درج کرنے کے احکامات دیئے۔ مقدمہ کی تفتیش اسسٹنٹ ڈائریکٹر(تفتیش)، اینٹی کرپشن بھکر کے سپرد کی ۔ اورتفتیشی افسر کو ہدایت کی کہ وہ مقدمہ کی تفیش میرٹ پریکسوکرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں