308

سرگودھا: ڈی پی او محمد حسن رضاخان کی ہدایت پر چک نمبر165شمالی وگردونواح علاقہ تھانہ شاہ نکڈر میں سرچ آپریشن ۔ منشیات وناجائزاسلحہ برآمد : رپوٹ مدثر پاشا

    سرگودھا: ڈی پی او محمد حسن رضاخان کی ہدایت پر چک نمبر165شمالی وگردونواح علاقہ تھانہ شاہ نکڈر میں سرچ آپریشن ۔ منشیات وناجائزاسلحہ برآمد
    سرگودھا:
    ڈی پی او محمد حسن رضا خان کی ہدایت پرضلع کے مختلف علاقوں میں سماج دشمن عناصر اور مشکوک افراد پر کڑی نظررکھنے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہیں ۔ ڈی ایس پی سلانوالی صفدراقبال کی نگرانی میں چک نمبر165شمالی وگردونواح علاقہ تھانہ شاہ نکڈر میں سرچ آپریشن کیا گیا جس میں ایس ایچ او تھانہ شاہ نکڈر انسپکٹر محمد اکرم ، ایلیٹ فورس، سیکیورٹی برانچ ، سپیشل برانچ اور حساس اداروں نے حصہ لیا ۔ سرچ آپریشن دوران آٹھ مشکوک افرادجن میں امیر خان سے رائفل7ایم ایم، غلام عباس سے رائفل444بور، عمردراز سے رائفل7ایم ایم، احمد حیات سے بندوق12بور، حیدرعلی سے بندوق12بور، اسد علی سے رائفل303بور، محمد ریاض سے پسٹل30بور جبکہ دوران تلاشی مسماۃ کشور بی بی سکنہ165شمالی کے قبضہ سے چرس1500گرام برآمد ہوئی ۔ گرفتارملزمان کو حراست میں لیکرحسب ضابطہ کارروائی شروع کر دی گئی ہے جبکہ دوران سرچ آپریشن 40سے زائد مکانات اور60سے زائد افراد کے کوائف کی تصدیق بذریعہ بائیو میٹرک کی گئی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں