362

سرگودھا:موٹرسائیکل چور گینگ کے چارارکان گرفتار،ہنڈا125سی سی سمیت 8موٹرسائیکل برآمد ۔رپوٹ مدثر پاشا

سرگودھا:موٹرسائیکل چور گینگ کے چارارکان گرفتار،ہنڈا125سی سی سمیت 8موٹرسائیکل برآمد ۔
سرگودھا : تفصیلات کے مطابق سٹی ایریا میں آئے روز موٹرسائیکل چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کی وجہ سے ڈی پی او سرگودھا محمد حسن رضا خان کی خصوصی ہدایت پرڈی ایس پی سٹی لال محمدکی زیر نگرانی ،ایس ایچ اواربن ایریا محمد اویس ، اسسٹنٹ سب انسپکٹرز قیصر اقبال اور عبدالمعبودپر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ۔ ٹیم نے دن رات محنت کرکے معصوم شہریوں کے موٹرسائیکل چوری کرنے والا گینگ سرغنہ شفیق کو ساتھیوں نوید شہزاد سکنہ بھلوال ، افتخار سکنہ استقلال آباد، ناصر سکنہ غفور ٹاؤن کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے چارموٹرسائیکلیں ہنڈا125سی سی ، تین ہنڈا سی ڈی70جبکہ ایک سپرایشیاء برآمد کرلیے۔ اس موقع پر ڈی ایس پی سٹی نے تھانہ اربن ایریا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ شہریوں کی جان ومال کی حفاظت پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اور سرگودھا پولیس اپنی اس ذمہ داری سے پوری طرف آگاہ ہے اور شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے دن رات کوشاں ہے۔پریس کانفرنس کے اختتام پر ڈی ایس پی سٹی سرکل نے برآمدہ موٹرسائیکلیں اصل مالکان محمد اسلم، اشرف، وقاص، حسن مختار، نوید اختر ، سیدنزاکت حسین، محمد ناصر اور مولانا عبداللہ سعید ہاشمی کے حوالے کر دیں ۔ڈی پی او سرگودہا نے ایس ایچ او تھانہ اربن ایریا اورانکی ٹیم کو موٹرسائیکل چوروں کے خلاف بڑی کارروائی کرنے پر شاباش دی اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں