310

تحصیل میاں چنوں تلمبہ: سیکرٹری زراعت پنجاب کی جانب سے پابندی کے باوجود دھان کی جڑوں کو آگ لگانے والے کاشتکار کے خلاف مقدمہ درج : رپوٹ میاں ثاقب علی

تحصیل میاں چنوں تلمبہ : سیکرٹری زراعت پنجاب کی جانب سے پابندی کے باوجود دھان کی جڑوں کو آگ لگانے والے کاشتکار کے خلاف مقدمہ درج،

تفصیل کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے جاری حالیہ سموگ سیزن کی وجہ سے سیکرٹری زراعت پنجاب
واصف خورشید
نے دھان کی جڑوں، پرالی کو آگ لگانے پر پابندی عائد کی تھی
جس کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تلمبہ کے نواحی علاقہ9/8 آر کے کاشتکار منظور حسین نے دھان کے جڑوں کو آگ لگائی ہوئی تھی جس کے باعث ماحول آلودہ ہورہا تھا جس پر فیلڈ اسسٹنٹ اعجاز الحق نے فوری رپورٹ کی ۔جس پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع میانچنوں میاں سعید احمد بھی موقع پر پہنچ گئے
اور مذکورہ کاشتکار کے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر متعلقہ تھانہ میں مقدمہ درج کروادیا ۔ اس موقع پر
اسسٹنٹ ڈائریکٹر میاں سعید احمد
نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سموگ کے اثرات کو کم کرنے کے لیے فصلوں کی باقیات کو ہر گز آگ نہ لگائی جائے بلکہ ان کو زمین میں ملا کر زمین کی زرخیزی میں اضافہ کریں۔ دھان کے جڑوں کو آگ لگانے کے واقعات کو روکنے کیلئے محکمہ زراعت خانیوال ہر ممکن اقدام کررہا ہے کیونکہ سموگ کی وجہ سے انسانی وحیوانی زندگی سمیت فصلات، باغات اور سبزیات پر منفی اثرات مرتب ہونے کا اندیشہ موجود ہوتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ خلاف ورزی کرنے والے کاشتکاروں ، کسانوں اور افراد کے خلاف دفعہ 144 کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی لہٰذا کاشتکار دھان
کی کٹائی کے بعد جڑوں کو آگ لگانے سے گریز کریں کیونکہ اس عمل سے نہ صرف زمین کی بالائی سطح پر موجود نامیاتی مادہ کو نقصان پہنچتا ہے اور زمین کی زرخیزی متاثر ہوتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں