317

ڈیرہ غازی خان بس حادثہ : وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار کا کمشنر ڈیرہ غازی خان طاہر خورشید سے فوری رابطہ اور کو حکم کہ زخمیوں کو مفت اوویات اور مکمل علاج معالجہ فوری طورپر فراہم کیا جائے۔زخمیوں کی دیکھ بھال پر کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ رپوٹ محمد عمران

ڈیرہ غازیخان تھانہ دراہمہ کی حدودمیں غازی گھاٹ پل کے قریب ملتان روڈ پر دو مسافروں بسوں میں خونی تصادم۔
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار کا کمشنر ڈیرہ غازی خان طاہر خورشید سے فوری رابطہ اور کو حکم کہ زخمیوں کو مفت اوویات اور مکمل علاج معالجہ فوری طورپر فراہم کیا جائے۔زخمیوں کی دیکھ بھال پر کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

ایک مسافر بس میں ملتان کی ماتمی سنگت کے نوجوان سوار تھے جو ڈیرہ غازیخان میں چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کی مجلس عزا اور ماتم داری کے لیے تشریف لائے تھے اور اب واپس ملتان جا رہے تھے۔ جبکہ دوسری بس عادل شاہ کمپنی کی عام مسافر بس تھی۔ 40 مسافروں کے شدید زخمی اور19 افراد کے ہلاک ہونے کی ابتدائی اطلاع ہے۔ تاہم ابھی تک ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ ۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر ناطق حیات کے مطابق تقریباً07:42بجے شام انہیں ایمرجنسی کال موصول ہوئی جس کے مطابق دو مسافر بسوں میں خوفناک خونی تصاد م ہوا ہے۔ 8افراد جانحق ہو گئے ہیں جبکہ 14مریضوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ فوری طور پر 23ایمرجنسی گاڑیوں کو جائے حادثہ کی طرف روانہ کر دیا گیاہے۔ 13ریسکیو ایمبو لینس گاڑیاں، دو ریسکیو گاڑیاں ، ایک فائر بریگیڈ ، 7موٹر سائیکل ایمبولینس ریسکیو آپریشن میں شامل ہیں۔ اطلاع ملتے ہی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر خورشید اور ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی اور دیگر افسران ٹیچنگ ہسپتال پہنچ گئے ۔ اور ٹیچنگ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ ہسپتال انتظامیہ نے فوری طور پر اپنے سٹاف کو کال کر لیا ۔ مریضوں کی نرسنگ کیئر کے لیے نرسنگ سکول کی طالبات بھی فوری طور ٹراما سنٹر پہنچ گئیں ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمران یعقوب پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ اور رینجر ز کے نوجوان بھی فوری طورپر ٹیچنگ ہسپتال پہنچ گئے۔شہر بھر میں سوگ کا سماںبن گیا۔ جبکہ زخمیوں کا علاج معالجہ کمشنر ڈیرہ غاز ی خان طاہر خورشید نے اپنی نگرانی میں کرایا۔ ایمبولینس کی بآسانی فوری طورپر ٹیچنگ ہسپتال پہنچ کے لیے ڈی پی او عمران یعقوب نے ٹریفک اہلکاربھی تعینات کر دیے گیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں