369

نادارا 18 سال سے کم عمر بچوں کے لئے بھی سماٹ کارڈ جاری کرے گا : بیورو چیف اصف علی خان

نادارا 18 سال سے کم عمر بچوں کے لئے بھی سماٹ کارڈ جاری کرے گا
جس کی دیگر بہت سہولیات بھی ہوں گی۔ اس جدید ترین سمارٹ شناختی کارڈ کے اجرا سے بچوں کی شناخت کے تحفظ کیلئے ہائی ٹیک سکیورٹی کے اقدامات کو توسیع ملے گی۔ جمعہ کو جاری بیان میں چیئرمین نادرا طارق ملک نے کہا چپ پر مبنی سمارٹ شناختی کارڈ بچوں کیلئے صحت، تعلیم، سماجی اور مالی پروگرامز جیسے کثرالجہتی استعمال اور سروسز مہیا کرتا ہے۔ بچوں کیلئے نیا کارڈ صحت، تعلیم، سماجی سیکٹر جیسے ویکسینیشن ریکارڈ، تعلیمی ریکارڈ اور پولیو رجسٹریشن وغیرہ کے بارے میں معلومات رکھنے کے قابل ہوگا۔ کارڈ پر واضح طور پر ”18 سال سے کم“ کیلئے موثر درج ہو گا۔ حتی کہ بچہ اپنی 18ویں سالگرہ تک پہنچے اور اس پر سمارٹ این آئی سی برائے شہریان کی خصوصیات بشمول فوٹو گراف، نام، ولدیت، تاریخ پیدائش اور ایڈریس وغیرہ شامل کئے جائیں گے۔ 15 سال سے زیادہ کی عمر کے بچوں کے بائیو میٹرک حاصل کئے جائیں گے جو کہ اے ایف آئی ایس کیلئے طفولیت بائیو میٹرکس کی تسلیم شدہ عمر ہے۔ ایسے چائلڈ سمارٹ کارڈ کا ڈیٹا 18 سال کی عمر کے بعد بھی سمارٹ کارڈ کے بائیو میٹرک کے طور پر موثر ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں