266

سندھیلیانوالی: تھانہ اروتی کی عمارت تباہ حالی کا شکار پورا تھانہ چار دیواری سے بھی محروم : رپوٹ اسد عباس اسد

سندھیلیانوالی: تھانہ اروتی کی عمارت تباہ حالی کا شکار
پورا تھانہ چار دیواری سے بھی محروم

تھانے کی بلڈنگ میں جگہ جگہ دڑاڑیں، ڈیوٹی دینے والے اہلکار بھی عدم تحفظ کا شکار تھانے میں سٹاف کی بھی کمی ، تھانہ اروتی کو ایس ایچ او کے بنا چلتے ہوئے ڈیڑھ مہینہ ہو گیا
تفصیلات کےمطابق: سندھیلیانوالی ایریا کے تھانہ اروتی کی عمارت تباہ حالی کا منظر پیش کر رہی ہے تھانے کی چاردیواری سرے سے موجود ہی نہیں ہے جبکہ تھانے کی بیک سائیڈ پر صفائی کا انتظام ناقص ہونے سے سَرو اور کانے کے پودوں نے ڈیرہ جمایا ہوا ہے
تھانے کی چاردیواری نہ ہونے سے ڈیوٹی دینے والے اہلکار بھی عدم تحفظ کا شکار ہیں، پورے تھانے کی عمارت میں خطرناک دڑاڑیں پڑ چکی ہیں، اور عمارت اپنی معیاد پوری کر چکی ہے، جس پانی والی ٹینکی سے پورے تھانے کو پانی فراہم کیا جاتا ہے اس میں کائی اور سبزہ موجود ہے
اہلکاروں کے لیے تھانے میں پینے کا صاف پانی میسر نہ ہے، تھانہ اروتی ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کا بڑا تھانہ ہے جو بنیادی سہولیات سے محروم ہے،کہا جاتا ہے اس تھانے کی تباہ حالی کی وجہ سے اور دور دراز علاقے میں ہونے کی وجہ سے یہاں پولیس اہلکار ڈیوٹی دینے سے کتراتے ہیں
تھانے میں اکثر پوسٹوں پر تاحال اہلکار تعنیات نہیں کئے جا سکے
یہ تھانہ ڈیڑھ ماہ سے بنا ایس ایچ او کے چل رہا ہے
شہریوں نے یہ مطالبہ کیا ہے تھانے اروتی کو بنیادی سہولیات سے آراستہ کیا جائے اور جلد از جلد ایس ایچ او کی تعیناتی عمل میں لائی جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں