331

سرگودھا :سالم انٹرچینج پر پولیس کی کارروائی ،منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام : بیوروچیف مدثر پاشا

سرگودھا :سالم انٹرچینج پر پولیس کی کارروائی ،منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام ،

دوکارسواروں سے ہیروئن اور افیون برآمد
سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسرگودھامحمد حسن رضا خان کی ہدایت پرموٹروے انٹرچنیجز اورضلع کے داخلی وخارجی راستوں پر چیکنگ مزید سخت کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ پھلروان ذیشان اقبال، انچارج ناکہ جات سب انسپکٹر عمر عبداللہ اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر زاہد اقبال پر مشتمل ٹیم نے سالم انٹرچینج سنیپ چیکنگ کرتے ہوئے کلٹس کار نمبریAAW-273کوروکا ، کارمیں سوار پشاور کے رہائشی ملزمان سکندر حیات اور بختاورکے قبضہ سے ہیروئن 1200گرام اورافیون1200گرام برآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات سمگلنگ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ، منشیات سمگلنگ میں استعمال ہونے والی کار علیحدہ قبضہ پولیس میں لے لی گئی ہے۔ ڈی پی او سرگودہا نے ایس ایچ او پھلروان ، انچارج ناکہ جات اورانکی ٹیم کومنشیات سمگلروں کے خلاف اچھی کارروائی کرنے پر شاباش دی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں