291

سرگودھا جوہرآباداور قائدآباد میں170سرکاری کوارٹروں کو ڈی سی آفس خوشاب کے ملازمین کی ملی بھگت اور جعل سازی سے الاٹ کرنے والوں کے خلاف اینٹی کرپشن سرگودھا نے تحقیقات شروع کر دیں رپورٹ مدثر پاشا

سرگودھا جوہرآباداور قائدآباد میں170سرکاری کوارٹروں کو ڈی سی آفس خوشاب کے ملازمین کی ملی بھگت اور جعل سازی سے الاٹ کرنے والوں کے خلاف اینٹی کرپشن سرگودھا نے تحقیقات شروع کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق عاصم رضا، ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کوباوثوق ذرائع سے معلوم ہوا تھا کہ ڈی سی آفس خوشاب کے پول میں سرکاری آفسران و اہلکاران کی رہائش کے لیے حکومت پنجاب نے تقریبا170رہائشی کوارٹر تعمیر کروائے تھے جو کہ ڈی سی آفس کے اسٹیٹ آفس کے افسران واہلکاران اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے جعلی سازی اور ملی بھگت سے غیر متعلقہ لوگوں کو الاٹ کیے ہیں اور وہ سالوں سے وہا ں پر غیر قانونی طور پر قابض ہیں جس پر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے برائے انکوائری نمبر77/2018(خوشاب) حکم دیتے ہوئے ، انکوائری عاطف شوکت ، سرکل آفیسر، اینٹی کرپشن خوشاب کے سپرد کی۔ڈپٹی کمشنر خوشاب نے 26.09.2018کوپول کوارٹروں کے سروے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر خوشاب اور قائدآباد کے زیر نگرانی کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے اُن کو ہدایت کی تھی کہ وہ 15دن کے اندر رپورٹ پیش کرے جس پر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے اسسٹنٹ کمشنر خوشاب اور قائدآباد کو تحریر کیا کہ بغیر وقت ضائع کیے میرٹ پر رپورٹ تیار کریں تاکہ ذمہ داروں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جا سکے۔

پبلک ریلیشن آفیسر
دفتر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں