سرگودھا:
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسرگودھا
محمد حسن رضا خان
کی ہدایت پرانچارج
ڈیجیٹل کنٹرول روم
منظر عباس شاہ نے ہوٹل آئی سسٹم مانیٹرنگ کے دوران فیصل آباد پولیس کا گذشتہ سال سے مطلوب مجرم اشتہاری
حسن احمدکو ’’کنگ ہوٹل‘‘
علاقہ تھانہ ساجد شہید سے
گرفتارکر کے حوالات تھانہ بند کروا دیا ۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کا رہائشی مجرم اشتہاری
حسن احمد ولد محمد طیب
جو کہ تھانہ بٹالہ کالونی فیصل آبادپولیس کو مطلوب تھا
کام کے سلسلہ میں سرگودہا آیا اور کنگ ہوٹل میں کمرہ کرایہ پر لیکر رہائش رکھی کہ
ڈی پی او آفس
میں ڈیجیٹل کنٹرول روم میں نوٹیفکیشن موصول ہونے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے نفری کے ہمراہ ریڈکرکے گرفتارکرلیا ۔
ڈی پی او سرگودہا
نے انچارج ڈیجیٹل کنٹرول روم اورانکی ٹیم کو بہترین مانیٹرنگ کرنے پر شاباش دی ۔
(ترجمان سرگودہا پولیس)
338