323

اینٹی کرپشن سرگودھا اور اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا کا مشترکه ایکشن، چک نمبر47شمالی میں چارارب روپے کی زمین واگزار کروا لی۔ رپوٹ مدثر پاشا

تفصیلات کے مطابق
عاصم رضا، ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کوباواثوق ذرائع سے معلوم ہوا تھا کہ برلب نہر چک نمبر47شمالی میں تعدادی رقبہ 21کنال عبدالحمید بھٹے والے نے محکمہ مال سے بھٹہ بنانے

کے لیے محکمہ بورڈ آف ریونیو سے لیز پر لی تھی جو کہ بعد میں بورڈ آف ریونیو پنجاب نے لیز کنسیل کر دی تھی
اور جمع شدہ رقم 70لاکھ روپے با حق سرکار ضبط کر لی تھی
لیکن ابھی تک عبدالحمیدبھٹے والا اربوں روپے کی سرکاری زمین پر قابض ہے۔
جس پر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا عاصم رضا
نے انکوائری کروائی تو معلوم ہوا کہ اس معاملے کى
اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا
بھى تحقیقات کر رهے
اور عبدالحمید 21کنال چک نمبر47شمالی برلب نہر پر بھٹہ کے نام قابض ہے
جس کو آج عبداللہ خرم ،
اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا
کی نگرانی میں اسرار حسین کاظم،
اسسٹنٹ ڈائریکٹر(مانیٹرنگ) ،
اینٹی کرپشن سرگودھا
کی خصوصی ٹیم اور لوکل پولیس کے ہمراہ سرکاری زمیں عبدالحمید بھٹے
والے سے سرکاری زمین مالیتی اربوں روپے واگزار کروا کر سرکار کے قبضہ میں دلوا دی ہے۔
پبلک ریلیشن آفیسر
دفتر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں