386

سرگودھا ضلعی انتظامیہ، میونسپل کارپوریشن کے عملہ انکروچمنٹ کا پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ اندرون شہر بلاک نمبر 1، 2، 3، 4 میں تجاوزات ختم کرانے کے لئے مڈ نائٹ آپریشن: رپوٹ مدثر پاشا

سرگودھا

ضلعی انتظامیہ، میونسپل کارپوریشن کے عملہ انکروچمنٹ کا پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ اندرون شہر بلاک نمبر 1، 2، 3، 4 میں تجاوزات ختم کرانے کے لئے مڈ نائٹ آپریشن کے دوران تاجروں کا پولیس کا تاجروں پر لاٹھی چارج، جواب میں تاجروں کے پتھراﺅ سے بلاک نمبر 2 کا چوک میدان جنگ بن گیا،

ضلعی انتظامیہ سرگودھا نے پورے شہر میں تجاوزات بالخصوص بلاک نمبر 1 تا 4 کے چوکوں میں بنی ناجائز دکانوں کو ختم کرنے کے لئے رات 12 بجے کی ڈیڈ لائن دے رکھی تھی، مگر تاجروں نے ان بلاکوں کے چوکوں سے تجاوزات ختم نہ کیں، جس پر اسسٹنٹ کمشنر عبداﷲ خرم نیازی کی زیر نگرانی محکمہ مال، میونسپل کارپوریشن کا عملہ انکروچمنٹ پولیس کی بھاری نفری نے بلاک نمبر 2 کے چوک سے ہیوی مشینری کے ذریعے تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کیا تو تاجروں نے پتھراﺅ شروع کر دیا جس کے جواب میں پولیس نے لاٹھی چارج کیا جس سے چوک بلاک نمبر 2 میدان جنگ بن گیا، تا ہم عملہ انکروچمنٹ ہیوی مشینری کے ذریعے آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے جبکہ دوسری طرف متاثرہ تاجر حکومت اور بلدیہ کے حکام و انتظامیہ کے خلاف نعرہ بازی کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں