432

تحصیل کبیروالا: عبدالحکیم قائم مقام چیف آفیسر​ بلدیہ عبدالحکیم اور اکاؤنٹ آفیسر چوہدری اشفاق منظور کو مقامی ٹھیکیدار حافظ محمد جنید کھوکھر کی طرف سے سنگین نتائج کی دھمکیاں پر تھانہ عبدالحکیم میں ایف ائی ار درج : بیورو چیف ساجد ساہی جٹ

قاہم مقام چیف آفیسر​ بلدیہ عبدالحکیم اور اکاؤنٹ آفیسر چوہدری اشفاق منظور کو مقامی ٹھیکیدار حافظ محمد جنید کھوکھر کی طرف سے سنگین نتائج کی دھمکیاں

تفصیلات کے مطابق عبدالحکیم کے نامی گرامی بلیک میلر ٹھیکیدار حافظ محمد جنید کھوکھر ٹھیکیدار چیف آفیسر عبدالحکیم کے دفتر میں داخل ہوئے اور اور ان کو کسی ٹھیکیدار کی فاہل ارجنٹ خلاف قانون نکالنے کا کہا جس پر چیف آفیسر بلدیہ عبدالحکیم نے جواب دیا کہ میں انکروچمنٹ کے لئے جاررہا ہوں میں تمام کام چیک کرونگا پھر واپسی پر آپ کی فاہل چیک کرونگا تمام قانونی تقاضے پورے کرکے شام کو آپ کو فاہل دونگا جس پر مزکورہ ٹھیکیدار مشتعل ہوگیا اور چیف آفیسر بلدیہ عبدالحکیم کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور شدید گالی گلوچ کی اور دھمکی دی کہ میں تم کو نوکری سے بھی برخاست کروا دونگا اور ابھی دفتر سے واپسی پر تشدد کا نشانہ بھی بناونگا ٹھیکیدار حافظ محمد جنید نے دھمکی دی کہ چیرمین میونسپل کمیٹی عبدالحکیم شیخ عبدالطیف میرا اپنا آدمی ہے اس تمام معاملے میں چیف آفیسر بلدیہ عبدالحکیم چوہدری اشفاق منظور اور بلدیہ عبدالحکیم کے تمام عملے مزکورہ ٹھیکیدار کے خلاف پولیس اسٹیشن عبدالحکیم میں درخواست دینے کا فیصلہ کرلیا ہے چیف آفیسر بلدیہ عبدالحکیم چوہدری اشفاق منظور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں کسی بھی ٹھیکیدار کی دھمکیوں میں نہیں آونگا اور ہر کام میرٹ پر کرونگا اور مزکورہ ٹھیکیدار کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی بلدیہ عبدالحکیم کا تمام عملہ احتجاج اور ہڑتال کے لئے تیار ہے چوہدری اشفاق منظور کی پریس کانفرنس کے بعد چیرمین میونسپل کمیٹی عبدالحکیم نے اپنے چہتے کرپٹ ٹھیکیدار حافظ محمد جنید کھوکھر کے خلاف کاروائی کرنے کی بجائے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی عبدالحکیم چوہدری محمد اشفاق منظور سے اختیارات واپس لے لئے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی عبدالحکیم کی درخواست پر دفعہ 186 کے تحت مقدمہ درج کرلیا ھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں