368

*وزیراعظم کی نااہلی یقینی؟ تحریک انصاف پر بجلی گرا دی* رپورٹ حامد علی

*وزیراعظم کی نااہلی یقینی؟ تحریک انصاف پر بجلی گرا دی*

کیا وزیراعظم عمران خان کی نااہلی یقینی ہوگئی؟تحریک انصاف پر بجلی گرا دی گئی۔ سندھ ہائیکورٹ میں عمران خان کی بحیثیت وزیراعظم تقرری کے خلاف درخواست کی سماعت،،عدالت نے عمران خان کی نا اہلی سے متعلق دیگر ہائی کورٹ میں زیر سماعت مقدمات کی تفصیلات طلب کر لیں۔ پیر کو سندھ ہائیکورٹ میں دوران سماعت عدالت کا کہنا تھا کہ بتایا جائے اسلام آباد, لاہور اور پشاور ہائی کورٹس نے کیا فیصلے جاری کیے,تمام ہائی کورٹس کے فیصلے کی نقول دیکھنے کے بعد کوئی حکم جاری کریں گے،،عدالت نے درخواست گزار اور الیکشن کمیشن کو تمام دستاویزات پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔د رخواست سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے سیکرٹری نے دائر کر رکھی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے دستاویزات میں بیٹی کا ذکر نہیں کیا,بیٹی کا ذکر نہ کرنے پر عمران خان صادق اور امین نہیں رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں