299

جہلم میں بریسٹ فیڈنگ اور غذائیت کے متعلق ہفتہ کی آگاہی مہم کی افتتاحی تقریب کا انعقاد۔

جہلم میں بریسٹ فیڈنگ اور غذائیت کے متعلق ہفتہ کی آگاہی مہم کی افتتاحی تقریب کا انعقاد۔
بنیادی مرکز صحت کالا کجراں میں ڈپٹی کمشنر جہلم محمد جہانزیب اعوان نے بریسٹ فیڈنگ اور غذائیت کے متعلق ہفتہ کی آگاہی مہم کا افتتاح کیا۔ ہفتہ 1 اکتوبر تا6 اکتوبر تک ضلع بھر میں بریسٹ فیڈنگ اور غذائیت کے بارے میں آگاہی کے لیے منایا جائے گا ہفتہ میں محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر گھر جا کر دوسے پانچ سال کے بچوں اور چھ سے انیس سال کے بالغوں کو پیٹ کے کیڑوں سے بچاؤوالی گولیاں دیں گی دوسے چھ ماہ والے بچوں میں MMS ساشے تقسیم کئے جائیں گے چھ ماہ سے پانچ سال کے بچوں ،حاملہ اور دُودھ پلانیوالی ماوں کی سکرینگ کی جاۓ گی درمیانے درجے والے غذائی کمی کا شکار بچوں کو MMS شاسے اور شدید غذائی کمی کا شکار بچوں کو RUTF دینے کے بعد غذائی کمی کا علاج کرنے والےمرکز صحت OTP پر مزید علاج کے لیے بھیج دیا جاۓ گا تمام حاملہ اور دُودھ پلانیوالی ماوں کو فولاد کی گولیاں فراہم کی جائیں گی بچوں اور عورتوں کی ویکسینیشن کی جاۓگی عورتوں کا حمل کے دوران کا معائنہ اور بعد از زچگی معائنہ کیا جاۓ گا اسہال والے بچوں کو ORSفراہم کیا جاۓگا اور علاج کے لیے مرکز صحت ریفر کیا جاۓگا بیماریوں سے بچاؤ متوازن غذا اور بریسٹ فیڈنگ کی اہمیت کے متعلق آگاہی کیمونٹی سیشن کیے جائیں گے اور اہل جوڑوں میں فیملی پلانگ والی اشیاء تقسیم کی جائیں گی سکول ہیلتھ اینڈ نیو ٹریشن سپروائزرز سکولوں میں جا کر آگاہی سیشن اور پیٹ کے کیڑوں سے بچاؤوالی گولیاں دیں گے اس موقع پر ڈاکٹر و سیم اقبال چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم ، ڈاکٹر امتیاز ڈار  ڈسٹرکٹ کوآرڈینٹر آئی آر ایم این سی ایچ اینڈ نیو ٹریشن پروگرام جہلم ، ڈاکٹر نسیم اختر ، رانا جمیل عارف ایم اینڈ ای آفیسر بھی ڈپٹی کمشنر کے ھمراہ تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں