343

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خانیوال فیصل مختار نے تحصیل میاں چنوں میں عوام کو درپیش مسائل اور ان کے فوری اور بروقت حل کے لئے کھلی کچہری کاانعقاد کیا : بیور چیف اصف علی خان

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خانیوال فیصل مختار نے تحصیل میاں چنوں میں عوام کو درپیش مسائل اور ان کے فوری اور بروقت حل کے لئے کھلی کچہری کاانعقاد کیا

جس میں شہریوں کی کثیر تعداد نے اپنے اپنے مسائل سامنے رکھے جس پر ڈی پی او خانیوال نے شہریوں کی تمام درخواستوں کو متعلقہ ڈی ایس پی اور سرکل کے ایس ایچ اوز کو موقع پر مسائل کے حل کے لئے احکامات جاری کئے گئے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خانیوال نے شھریوں اور پولیس افسران سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد لوگوں کو بروقت انصاف مہیا کرنا ہے شھری اپنے اجتماعی ،ذاتی یا عوامی مفاد عامہ کے لئے کسی بھی قسم کی اطلاع دیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلع میں امن وامان کے قیام کےلیے ضروری ہے کہ عوام اور پولیس ایک دوسرے کیساتھ مثبت تعاون کریں۔مزید کہا کہ چوری ڈکیتی ،راہزنی جیسی وارداتوں کیخلاف عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں گشت کے نظام کو مؤثر بنایا جا رہا ھے ۔منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اس میں اپنا کردار بھر پور ادا کریں تاکہ علاقہ میں جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ ہوسکے۔اس سلسلہ میں تفتیشی افسران بھی شھریوں کے جائز مسائل کے حل کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کریں۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل مختار نے کہا میاں چنوں کے غیور اور باشعور عوام قابل فخر ہیں اس کے ساتھ ساتھ میاں چنوں کے صحافی حضرات جنہوں نے تجاویز دیں ان پر من وعن عمل کرنے کی کوشش کریں گے۔اس کے علاوہ ڈی پی او خانیوال نے میاں چنوں کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے شھریوں کے مسائل نہایت خندہ پیشانی سے سنے۔بعدازاں شھریوں نے ڈی پی او فیصل مختار کے اس اقدام کو سراہا اور اس موقع پر موجود انجمن تاجران کے صدر،بار صدر ،صحافی حضرات اور شھریوں نے ڈی پی او خانیوال کا۔شکریہ ادا۔کیا اور میاں چنوں امن وامان کے حوالے سےپولیس کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے رھنے کی یقین دہانی کرائی۔

ترجمان پولیس خانیوال.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں