محکمہ ایکسائز نے گاڑی مالکان کو نچوڑنے کا نیا منصوبہ بنا لیا
(علی ساہی) نئی موٹرسائیکل اور ہزارسی سی سے کم گاڑی خریدنے والے ہوجائیں تیار، محکمہ ایکسائز نے ٹوکن ٹیکس میں 50 فیصد تک اضافہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
یہ بھی لازمی پڑھیں: ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کا مستقبل کے معماروں کیلئے احسن اقدام
تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز کی جانب سے موٹر سائیکل اور ہزار سی سی سے کم گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس کی تجویز بھجوائی گئی تھی۔ جس کی سٹینڈنگ کمیٹی نے منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایکسائز کی جانب سے موٹر سائیکل کا چالان 12 سو سے بڑھا کر 2 ہزار کرنے کی تجویز بھجوائی گئی تھی، جبکہ ہزار سی سی سے چھوٹی گاڑیوں کی 10 ہزار سے بڑھا کر15 ہزار کرنے کی تجویزدی گئی تھی جس کو منظور کرلیا گیا۔ حتمی منظوری قانون میں ترمیم کرکے دی جائے گی۔
محکمہ ایکسائز حکام کا کہنا ہے کہ پچھلے دس سال سے ٹوکن ٹیکس میں اضافہ نہیں ہوا۔