367

مئیر سرگودھا ملک اسلم نوید نے اپنے آفس میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب: رپوٹ مدثر پاشا

سرگودھا.. مئیر سرگودھا ملک اسلم نوید نے اپنے آفس میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہہ سرگودھا سے تجاوزات کا خاتمہ میرا خواب تھا، ہم نے بہت کوشش کی مگر بعض وجوہات کی وجہ سے اس میں رکاوٹ آئی.صوبائی وزیر بلدیات علیم خان نے تجاوزات کے خاتمہ کے لئے ویڈیو لنک میٹنگ کی مگر سیاسی بغض کی وجہ سے مجھے اس میٹنگ میں نہیں بلوایا گیا. اس سے پہلے ڈپٹی کمشنر سرگودھا نے میرے ساتھ بہت پازیٹو میٹنگ کی تھی. اور ہم نے بھریور طریقے سے اپنا کام کیا. پہلے مرحلہ میں آپریشن کا مرحلہ مکمل کر لیا ہے. اب 3 دن سے آپریشن روکا ہے لوگ خود تجاوزات ختم کر رہے ہیں. اگلے مرحلہ میں بلاک 1،2،3،4 میں اربوں روپے کی سرکاری پراپرٹی پر قبضہ کر رکھا ہے یہاں گولڈ اور دوسری دکانیں ہیں. ناجائز قابضین یہ جگہ خالی کر دیں. ورنہ دکانوں کو سیل کر دیا جائے گا اور دکانیں مسمار کر دیں گے. گولچوک مارکیٹ کے بر آمدوں پر غیر قانونی قبضہ کیا گیا ہے جسے واگذار کرائیں گے اس کے بعد غیر قانونی سکولوں اور کالجز کے خلاف کاروائی کی جائے. دیہاتوں سے آنے والے غیر قانونی چنگ چی رکشوں کا شہر میں داخلہ بند کر دیں گے. یہ ٹریفک میں بہت بڑا خلل ہے ڈی ایس پی ٹریفک ہمارے ساتھ تعاون کر رہے ہیں. سڑکوں پر رکھے جرنیٹر اور تھڑے ختم کر دیے جائیں گے. غریب ریڑھی والوں کو بے روز گار نہیں ہونے دیں گے. ان کے لئے پرانی پٹھہ منڈی اور پرانی فروٹ منڈی میں ان کے لئے جگہ مختص کی جائے گی.میئر سرگودھا ملک اسلم نوید نے کہا کہہ میں نے 4 ماہ پہلے بازاروں میں بئیریر لگوائے تھے. مگر افسوس اس پلان کو ناکام بنانے کی کوشش کی گئی. شہر میں 238 پوائینٹس کی نشاندہی کی گئی ہے. جس ڈپٹی مئیر بلال خان کے ہسپتال والی گلی بھی شامل ہے. میونسپل کارپوریشن تجاوزات کے خاتم کے لئے حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ سے بھرپور تعاون کرے گی. سرکاری اراضی کو بازاروں اور گلی محلوں میں واگذار کرانے کے لئے پٹواری صاحبان سے ریکارڈ طلب کرلیا گیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں