فالودے والے کے بعد جھنگ کا طالب علم بھی کروڑ پتی بن گیا
جھنگ: کراچی کے فالودہ فروش کے بعد جھنگ کے رہائشی نوجوان کے اکاؤنٹ سے 17 کروڑ روپے نکل آئے، نیب نے نوجوان کوتحقیقات کے لیے آج طلب کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جعلی بینک اکاؤنٹ کا ایک اور کیس سامنے آگیا، جھنگ میں سیٹلائٹ ٹاؤن کے رہائشی نوجوان اسد علی کے اکاؤنٹ میں 17 کروڑ روپوں کا انکشاف ہوا ہے جب کہ اسد علی نے اس سے متعلق لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔
دوسری جانب ایف آئی اے نے طالب علم کو اکاؤنٹ اور ٹیکس گوشواروں سمیت پراپرٹی کی تفصیل کے ساتھ آج پیش ہونے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، اسد علی کے اہل خانہ ایف آئی اے کا نوٹی فکیشن ملنے کے بعد پریشانی میں مبتلا ہوگئے۔…