269

*جھنگ کے بعد کراچی میں فالودہ فروش کے ارب پتی بننے کی گتھی سلجھنے لگی*

*جھنگ کے بعد کراچی میں فالودہ فروش کے ارب پتی بننے کی گتھی سلجھنے لگی*

کراچی:کراچی میں فالودہ فروش کے ارب پتی بننے کے کیس کی گتھی سلجھنے لگی۔
ذرائع کے مطابق بمباٹ نامی شخص اور اسکا ساتھی یہ اکاونٹ کوآپریٹ کرتے تھے۔اس اکاونٹ سے دبئی میں ایک اہم شخصیت کو کروڑوں روپے منتقل کئے گئے
ذرائع کے مطابق بمباٹ زمینوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ میں ملوث ہے۔قبضہ مافیاکےافراد نے اکاونٹ میں118ملین روپے جمع کرائے۔یہ رقم11ماہ کے دوران جمع کرائی گئی۔
اکاؤنٹ میں ایک سرکاری افسرنے بھی رقم جمع کرائی۔رقم جمع کرانے کے شواہد ایف آئی اے کومل گئے۔اکاؤنٹ سے دبئی کی اہم شخصیت کوکروڑوں روپے منتقل ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں