تحصیل میاں چنوں تلمبہ
ارشاد ساقی کا فرانس سے پیر ظہور حیسن قریشی اور پیر علی عباس شاہ کو کھلا خط
سب سے پہلے میں پیر ظہور حسین قریشی ایم این اے کو اہم عہدہ ملنے پر مبارکباد پیش کرتا ھوں
اس کے ساتھ جناب پیر ظہور حیسن قریشی ایم این اے اور پیر علی عباس شاہ ایم پی اے سے مطالبہ کرتا ھوں
کہ جن مسائل کے حل نا ھونے کی وجہ سے تلمبہ کی عوام نے مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر اپکی پارٹی اور اپکو ووٹ دیئے ھیں
ان مسائل کو حل کروانے کے لیے آپ فوری طور پر اقدامات کریں
ان میں سب سے پہلے سرکاری ہسپتال کی اپ گریڈیشن ھے
تلمبہ سرکاری ہسپتال میں وسائل نا ھونے کے برابر ھیں
فوری طور پر تلمبہ کے سرکاری ہسپتال میں عوام کو سہولیات مہیا کی جائیں
دوسرا بڑا اور اہم مسلہ
نادار دفتر کی اپ گریڈیشن ناگزیر ھے تلمبہ کی عوام میاں چنوں میں صبح 5 بجے سے جا کر لائن میں لگتی ھے اور شام تک جا کر ان کا کام ھوتا ھے
اس لیے نادار دفتر کی اپ گریڈ کرنا ضروری ھے
تیسرا ابھی تک صرف کاغذوں کی حد تک ایمبولنس کی سہولت ھے ایمبولنس کی سہولت کو عملی طور پر فراہم کیا جاے
چوتھا سب سے اہم اور بڑا مسلہ
تلمبہ میں سوریج کا نظام ھے
پورے تلمبہ میں کوئی ایک گلی محلہ ایسا نہیں جو چند منٹ کی بارش برداشت کرے اور پانی میں ڈوبا ھوا نا ھو
مسلم لیگ ن کی حکومت نے تلمبہ کی عوام کو 10 سال گٹروں کے پانی میں ڈوبوے رکھا
آپ سوریج کے مسلہ کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروایں
پانچواں مسلہ پورے تلمبہ میں محکمہ سوئی گیس کا کوئی سب آفس نہیں ھے معمولی نوعیت کے کام کے لیے بھی میاں چنوں جانا پڑتا ھے
سوئی گیس کا سب دفتر تلمبہ میں منظور کروایا جاے
تھانہ تلمبہ میں جو کانسٹیبل ڈیوٹی کر چکے ھیں اور مسلسل کئ سالوں سے گھوم پھر کر تھانہ تلمبہ میں ڈیوٹی دے رھے ھیں وہ جرائم کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ھیں ان کو فوری تبدیل کروایا جاے تھانہ تلمبہ کی حدود میں منشیات فروشوں کا راج ھے
ان منشیات فروشوں کے خلاف بلا خوف و خطر بالا امتیاز کاروائی کی جاے
تلمبہ میں واپڈا کے سب آفس سے راشی اور مقامی اہلکاروں کا فوری تبادلہ کیا جاے وہ بجلی چوروں کے سہولت کار ھیں
اور تلمبہ میں کم وولٹیج والے مسلہ کو فوری حل کیا جاے
والسلام
پاکستان تحریک انصاف
پیر ظہور حیسن قریشی
پیر علی عباس شاہ
کا ووٹر سپوٹر
ارشاد ساقی