بھارتی فوج کی لیپہ سیکٹر پر فائرنگ، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی
مظفر آباد: بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے لیپہ سیکٹر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور گولہ باری کی ہے جس کا پاک فوج نے بھرپور جواب دیا ہے۔بھارتی فورسز کی جانب سے ایک بار پھر سیزفائر معاہدے کی خلاف کی گئی اور بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے لیپہ سیکٹر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ شروع کردیا۔اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ لیپہ کے علاقوں چنیاں اور منڈا کلی میں کی گئی جس پر پاک فوج کی جانب سے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا گیا ہے۔