289

سندھیلیانوالی سندھیلیانوالی میں پرائیویٹ غیر رجسٹرڈ سکولوں کی بھر مار. پیف کے سکولوں میں مبینہ کرپشن دو دو کمروں پر مشتمل سکول کام کرنے لگے سکولوں میں نہ پلے گراونڈ، نہ ٹھنڈے اور صاف پانی کا انتظام. نان کوالیفائیڈ سٹاف پڑھانے لگا محکمہ تعلیم خاموش تماشائی : رپوٹ اسد عباس اسد

سندھیلیانوالی
سندھیلیانوالی میں پرائیویٹ غیر رجسٹرڈ سکولوں کی بھر مار.
پیف کے سکولوں میں مبینہ کرپشن
دو دو کمروں پر مشتمل سکول کام کرنے لگے
سکولوں میں نہ پلے گراونڈ، نہ ٹھنڈے اور صاف پانی کا انتظام. نان کوالیفائیڈ سٹاف پڑھانے لگا
محکمہ تعلیم خاموش تماشائی
تفصیلات کے مطابق : سندھیلیانوالی میں ہر گلی محلے میں پرائیویٹ سکول کھل گئے ذرائع کے مطابق 80 سے زیادہ پرائیویٹ سکول سندھیلیانوالی میں کام کر رہیں ہیں، جن میں آدھے سے زیادہ سکول نان رجسٹرڈ ہیں
اور تعلیمی معیار پر پورا بھی نہیں اُترتے، دو دو کمروں پر مشتمل سکولوں کو چلایا جا رہا ہے
ان سکولوں میں نہ پلے گراونڈ ہیں، کمروں میں ہوا کے آنے جانے کا بندوبست نہیں
اور بچوں کے لئے پینے کا صاف اور ٹھنڈے پانی کا انتظام نہیں کیا جاتا،
سندھیلیانوالی میں پرائیویٹ سکولوں میں بچوں سے مال بٹورنے کے نت نئے طریقے اختیار کئے جاتے ہیں ۔ بھاری فیسوں نے والدین کا جینا دو بھر کیا ہوا ہے ۔
دوسری طرف پیف کے تحت چلنے والے سکول کے طالب علموں نے یہ دعوی کیا ہے کہ مختلف بہانوں سے بچوں سے پیسے لئے جاتے ہیں ۔ نہ دینے کی صورت میں سکول سے نکالنے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں ۔
محکمہ تعلیم خواب غفلت سے جاگ کر نان رجسٹرڈ سکولوں کے خلاف کارروائی کریں
اور جو سکول معیار پر پورا نہیں اُترتے اُنہیں فوری بند کیا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں