گندم کےاجرا کی نئی پالیسی کے مطابق فلور ملز کو گندم کی سپلائی آج سے شروع ہوگی ـ صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری
حکومت پنجاب محکمہ خوراک کے نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری گوداموں سے فلور ملوں کو گندم کا اجراء آج سے شروع ہوگا، گندم کی قیمت 1300 روپے فی 40کلو بمعہ باردانہ مقرر کی گئی ہے، جبکہ آٹے کے 20 کلو تھیلے کی پرچون میں قیمت زیادہ سے زیادہ 760 روپےمقررکی گئی ہے۔
گندم کےاجرا کی نئی پالیسی کا فیصلہ کیبنیٹ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا ۔
اس حوالے سے صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری کا کہنا ہے کہ نئی پالیسی کا مقصد فلور ملز کو گندم کی فراہمی سے مارکیٹ میں آٹے کی قیمت کا توازن قائم رکھنا ہے۔