350

درگاہی پور تا ہیڈ سندھنائی دریائے راوی کا بَن خستہ حالی کا شکار بھارت نے دریائے راوی میں اچانک مزید پانی چھوڑا تو بن ٹھیک کرنے کا ٹائم بھی نہیں ملے گا محکمہ ایری گیشن کی طرف سے کوئی انتظامات دیکھنے میں نہیں آئے: خانیوال بیور چیف

درگاہی پور تا ہیڈ سندھنائی دریائے راوی کا بَن خستہ حالی کا شکار
بھارت نے دریائے راوی میں اچانک مزید پانی چھوڑا تو بن ٹھیک کرنے کا ٹائم بھی نہیں ملے گا
محکمہ ایری گیشن کی طرف سے کوئی انتظامات دیکھنے میں نہیں آئے
تفصیلات کے مطابق:دریائے راوی کے ساتھ بنا مٹی کا بَن کافی جگہوں سے کمزور ہو چکا ہے، جبکہ اکثر جگہوں پر بَن میں سوراخ بھی بن چکے ہیں جنہیں تاحال ٹھیک نہیں کیا جا سکا
محکمہ ایری گیشن کی طرف سے بَن کو مضبوط کرنے کے تاحال کوئی انتظامات نہیں کئے گئے، اگر خدانخواستہ اچانک پانی کا ریلہ آ گیا، تو یہ قوی امکان ہے، اس کنڈیشنز میں بَن اپنا وجود برقرار نہیں رکھ پائے گا ،اور ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے کافی شہروں کااس صورت میں پانی کی لپیٹ میں آنے کا خطرہ ہے
جتنی تیزی سے محکمہ ایری گیشن نے بَن کے ساتھ ساتھ غریب لوگوں کے گھر مسمار کئے تھے، اس سے زیادہ تیزی سے بَن کی کے کمزور حصوں کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے
اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل جمیل حیدر شاہ اور ڈی سی ٹوبہ ٹیک سے گزارش ہے، اس کا فوری طور پر نوٹس لیں اور بَن کے ساتھ ساتھ مٹی لگانے کا حکم صادر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں