خاتون وکیل نے نازیبا جملہ کسنے پر وکیل کی پٹائی کردی
لاہور: احتساب عدالت کے احاطے میں موجود خاتون وکیل نے نازیبا جملہ کسنے پر نوجوان وکیل کی دھلائی کر ڈالی۔ نیوز کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت میں تجمل نامی وکیل نے پاس سے گزرنے والی نادیہ ایڈووکیٹ سے متعلق نازیبا جملہ کسا، جسے انہوں نے سن لیا۔ خاتون وکیل نے جملے کسے جانے کا جواب ہاتھوں سے دیتے ہوئے تجمل پر لاتوں اور گھونسوں کی بارش کردی۔
تجمل کی پٹائی کا منظر وہاں موجود وکلا اور سائلین کے علاوہ پولیس اہلکار بھی دیکھتے رہے لیکن کوئی اسے چھڑانے نہ آیا۔ کچھ دیر بعد تجمل کو بچانے ساتھی وکلا میدان میں آئے اور اسے پولیس کے حوالے کردیا۔
382