340

تحصیل میاں چنوں میں میکڈونلڈ فاسٹ فوڈ کھلتے ھی تنازع کا شکار میکڈونلڈ انتظامیہ پر میمونہ ہسپتال انتظامیہ کا کیس دونوں فریق گرین عدالت میں طلب : بیور چیف اصف علی

میاں چنوں میمونہ سرجیکل ہسپتال انتظامیہ کی طرف سے گرین کورٹ میاں چنوں کے
جج محمد اجمل وٹو
کی عدالت میں دائر کیے گئے دعوی تحفظ ماحول پر ماحولیات عدالت نے میکڈونلڈ میاں چنوں کی انتظامیہ
اور محکمہ ماحولیات کے کے آفیسران کو یکم اکتوبر بروز سوموار کو عدالت طلب کر لیا. تفصیلات کے مطابق میاں چنوں کی
گرین کورٹ میاں چنوں
کے جج محمد اجمل وٹو کی عدالت میں نجی میمونہ سرجیکل ہسپتال کی انتظامیہ کی جانب سے دائر کیے گئے
دعوی استقرارحق میں
میکڈونلڈز برانچ کی انتظامیہ کو یکم اکتوبر بروز سوموار کو طلب کرلیا
میمونہ سرجیکل ھسپتال انتظامیہ کی جانب سے اپنے دعویٰ میں موقف اختیار کیا گیا کہ میکڈونلڈ برانچ کی انتظامیہ نے اپنے
ہیوی جنریٹرز ہسپتال
کی دیوار کے ساتھ لگائے ہیں جن کا دھواں, شور اور ارتعاش ہسپتال میں
مریضوں اور انتظامیہ کے لئے انتہائ پریشانی کا سبب بن رھا ھے
ھم نے محکمہ ماحولیات خانیوال کے افسران کو درخواست دی لیکن کوئی کاروائی نہ ھوئی جس پر
گرین کورٹ میاں چنوں کے جج محمد اجمل وٹونے میکڈونلڈ انتظامیہ اور محکمہ ماحولیات خانیوال کے اہلکاروں کو یکم اکتوبر بروز سوموار کو عدالت طلب کرلیا۔۔۔۔۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں