353

عبدالحکیم میں سیورج بیٹھ جانے کی وجہ سے روڈ دریا کا منظر پیش کرنے لگے۔ زیر زمین پانی خراب مہلک ترین بیماریاں پھیلنے لگی (بیورو چیف ارشد منیر سے)

عبدالحکیم میں سیورج بیٹھ جانے کی وجہ سے روڈ دریا کا منظر پیش کرنے لگے۔
زیر زمین پانی خراب مہلک ترین بیماریاں پھیلنے لگی
(بیورو چیف ارشد منیر سے)
تفصیل کے مطابق
کچاکھوہ روڈ عبدالحکیم کا مین اور واحد روڈ ہے جو فیصل آباد کو وہاڑی خانیوال ملتان سے ملاتا ہے جس پے 24گھنٹے چھوٹی بڑی گاڑیوں کیلئے مصروف ترین روڈ ہے۔گزشتہ سال اس روڈ کے نیچے پرانی سیورج بیٹھ گئی۔

تھی جس وجہ سے سیورج کاگندہ پانی گھروں میں داخل ہو گیا جسے اہل علاقہ روزانہ کی بنیاد پر گندے پانی کوگھر سے باہر روڈ پر نکال دیتے ہیں جس وجہ سے روڈ پر کہئ فٹ گڑھے پڑگئے اور روڈ دریا کا منظر پیش کرنے لگئے ہیں جس وجہ سے ٹریفک کی روانی میں مشکلات ہیں اور کئ حادثات بھی پیش آ چکے ہیں انجمن تاجران کچاکھوہ روڈ عبدالحکیم کے عہدے داران نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیورج بیٹھ جانے کی وجہ سے زیر زمین پانی بھی خراب ہوچکا جس کی وجہ سے غیریب عوام ہیپاٹائٹس جیسی دیگر موزی بیماریوں میں مبتلا ہو چکے ہیں

گندے نا پاک پانی سے نمازیوں کے کپڑے ناپاک ہو جاتے ہیں کئی بار میونسپل کمیٹی کو درخواستیں دے چکے لیکن انتظامیہ کی جانب سے تا حال کوئی مثبت اقدام نہیں کئے گئے۔ جس وجہ سے عوام میں شدید غم غصہ پایا جاتا ہے انہوں نے اے سی کبیروالا اور کمشنر خانیوال سے مطالبہ کیا کہ جلد از جلد مسائل کا حل کیا جائے نہیں تو دیگر صورت میں احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں