337

خانیوال: ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122ڈاکٹر اعجاز انجم نے ورلڈ وائلڈ فار نیچر تنظیم پراجیکٹ منیجر ولید کے ہمراہ شجر کاری مہم کے تحت پودے لگائے اور شہریوں میں پودے تقسیم کئے

خانیوال(راشد چوہدری میڈیا کوآرڈینیٹر ریسکیو 1122 سے،،،،
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122ڈاکٹر اعجاز انجم نے ورلڈ وائلڈ فار نیچر تنظیم پراجیکٹ منیجر ولید کے ہمراہ شجر کاری مہم کے تحت پودے لگائے۔ شہر میں مختلف مقامات پر ریسکیو اہلکاروں ، ریسکیو محافظوں اور ورلڈ وائلڈ فار نیچر تنظیم کے نمائندوں نے پودے لگائے اور شہریوں میں پودے تقسیم کئے ، لوگوں کو درخت لگانے کے فوائد کے متعلق آگاہی دی گئی کہ ماحول کو صاف ستھرا رکھنے اور آلودگی کو کم کرنے کے لئے درخت لگانا نہایت ہی ضروری ہے ۔ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے اور اس کی دیکھ بھال معاشرے کے ہر فرد پر لازم ہے تاکہ پاکستان کو آلودگی سے پاک کیا جا سکے۔ اس موقع پر ریسکیو انسٹرکٹر محسن رضا ، میڈیا کوارڈنیٹر راشد چوہدری، اور ورلڈ وائلڈ فار نیچر تنظیم کے نمائندے مزمل حسین، عذرا علیم ، سدرا زاہدموجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں