326

پنجاب کے 6شہروں میں تین مہینے نہیں بلکہ صرف ایک ماہ میں ہی بڑی تبدیلی لانے کی تیاریاں

*تین مہینے نہیں بلکہ صرف ایک ماہ میں ہی بڑی تبدیلی لانے کی تیاریاں،پنجاب کے 6شہروں میں ایک ساتھ اہم ترین کام کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا*

لاہور(این این آئی) سینئر صوبائی وزیر اور وزیر بلدیات پنجاب عبدالعلیم خان نے ہدایت کی ہے کہ پنجاب کے6بڑے شہروں میں مربوط بنیادوں پر صفائی ستھرائی اور تجاوزات کے خاتمے کی ٹھوس بنیادوں پر مہم شروع کی جائے اور محکمہ بلدیات ایسے اقدامات اٹھائے کہ کام ہونے کے علاوہ کام ہوتا ہوا نظر بھی آئے ،سینئر وزیر نے ہدایت کی کہ پنجاب بھر میں بلدیاتی اداروں کی مشینری کو فعال کرنے کیلئے ٹھوس پالیسی پر عملدرآمد کیا جائےاورشہروں میں صفائی و تجاوزات کی مہم میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ،بلدیاتی و سیاسی نمائندوں ،سماجی رہنماؤں اور عوام کو شامل
کیا جائے ،عبدالعلیم خان نے ہدایت کی کہ 6شہروں میں سینٹرل پنجاب کے علاوہ شمالی اور جنوبی پنجاب کے دو بڑے شہر شامل کیے جائیں اور ایک ہفتے میں اس مہم کی تشکیل کر کے اس کام کا اعلان کیا جائے تاکہ ایک ماہ کے اندر لوگوں کو واضح تبدیلی نظر آسکے ،انہوں نے کہا کہ یہ 6شہر پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر لیے جائیں گے جبکہ اس کے بعد پنجاب کے ہر شہر میں صفائی اور تجاوزات کے حوالے سے بھرپور مہم چلائی جائے گی۔سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے محکمہ بلدیات کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کی بجا آوری میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتیں، موجودہ حکومت سرکاری افسروں کو غیر قانونی کام نہیں کہے گی لیکن عوام کی فلاح و بہبود اور ترقی و خوشحالی کے منشور پر عملدرآمد میں سست روی برداشت نہیں ہو گی ، انہوں نے کہا کہ موجودہ نظام کو ختم کر نے کی بجائے اس سسٹم کو بہتر بنانے کی کوشش کی جائیں گی ، عوامی مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے اور انشاء اللہ عمران خان کے ویژن کے مطابق کم سے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ کارکردگی دکھانا ہو گی ، سینئر وزیر نے کہا کہ خود بھی صفائی و تجاوزات مہم کیلئے مختلف شہروں کا دورہ کریں گے اور بہتر کارکردگی دکھانے والے افسران کی حوصلہ افزائی کی جائے گی ،انہوں نے کہا کہ وہ باہمی مشاورت کے ساتھ آگے بڑھیں گے اور بلدیاتی نظام کی مضبوطی اور بہتری کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں