303

میاں چنوں کے نواحی گاؤں124پندرہ ایل اکرام والی کے رہائشی اکیس سالہ فاترالعقل ارسلان کے ساتھ اسی گاؤں کے پانچ اوباش جن میں فاروق ولد ظہور کمہار،ساجد ولد مشتاق ،سمیت تین نامعلوم افراد نے اجتماعی بدفعلی کا نشانہ بنایا ::: رپوٹ محمد اشفاق نیاز

محسن وال  (نامہ نگار)نواحی گاؤں میں فاترالعقل نوجوان سے اوباشوں کی اجتماعی بدفعلی ایک ملزم گرفتار چار فرار پولیس تھانہ صدر نے تین روز گزرجانے کے باوجود مقدمہ درج نہیں کیا تفصیل کے مطابق
میاں چنوں کے نواحی گاؤں124پندرہ ایل اکرام والی کے رہائشی اکیس سالہ فاترالعقل ارسلان کے ساتھ اسی گاؤں کے پانچ اوباش جن میں فاروق ولد ظہور کمہار،ساجد ولد مشتاق ،سمیت تین نامعلوم افراد نے اجتماعی بدفعلی کا نشانہ بنایا

پولیس تھانہ صدر نے ایک ملزم فاروق کو گرفتار کر لیا اور اس کے دیگر چار ساتھی فرار ہوگئے ٹی ایچ کیو ہسپتال میاں چنوں سے ایم ایل سی ہونے کے باوجود پولیس نے تاحال مقدمہ درج نہیں کیا بدفعلی کا نشانہ بننے والے ارسلان کے بھائی عثمان نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ ملزمان بااثر ہیں اس لئے ان کے خلاف تاحال مقدمہ درج نہیں کیا جاسکا ہماری آرپی او ملتان سے اپیل ہے کہ وہ نوٹس لے کر ہمیں انصاف فراہم کریں 

محسن وال  (نامہ نگار ) پروفیسر اینڈ لیکچرر ایسوسی ایشن میاں چنوں کا احتجاج چھٹے روز بھی جاری کالج کیڈر میں اساتذہ کی ترقیوں کا معاملہ عرصہ دراز سے تعطل کا شکار ہے پروفیسر تاجدین تاج کی میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو تفصیل کے مطابق پروفیسر اینڈ لیکچرر ایسوسی ایشن میاں چنوں کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ چھٹے روز بھی جاری رہا پی پی ایل اے کے نمائندوں کے مطابق کالج کیڈر میں اساتذہ کی ترقیوں کا معاملہ عرصہ دراز سے تعطل کا شکار ہیں چار سو کے لگ بھگ اساتذہ کی ترقیوں کا معاملہ کٹھائی میں پڑا ہوا ہے پنجاب حکومت ہوش کے ناخن لے ہم اپنے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھے گے 

محسن وال  (نامہ نگار ) ہم پاکستان کے آئین و قانون کی بالادستی کو محکم مانتے ہوئے جمہوریت کے تسلسل پر یقین رکھتے ہیں تمام وفاقی اکائیوں اور برادر اقوام کے حقوق کے احترام کے ساتھ ساتھ پنجاب اور پنجابی عوام کے سیاسی ومعاشی اور سماجی حقوق کے تحفظ کے لئے پرعزم ہیں بلا امتیاز رنگ ونسل مذہب مسلک پنجابی اور مساوی حقوق کا شہری تسلیم کرتے ہیں پنجاب نیشنل مومنٹ سمجھتی ہیں کہ اہلیان پنجاب کو اب تک سازش کے تحت برادری عزم فرقہ واریت مذہبی انتہا پسندی کی جانب دکھیل کردانستہ طور پر ان کے قومی تشخص سے دور کرنے کی کوشش کی گئی ہے اور اس کا واح حل اہلیان پنجاب کو تشخص زبان اور ثقافت سے جوڑنا ہے پنجاب کی زمین وسائل پانی پر پنجابیوں کا حق مسلمہ ہیں اور یہ ورثاہمیں اپنی آئندہ آنے والی نسلوں تک پوری ذمہ داری سے منتقل کرنا ہیں یہ باتیں پنجاب نیشنل مومنٹ کے کنوئیر سید عمار کاظمی اورسیکرٹری اطلاعات پنجاب نیشنل مومنٹ شازیہ چھینہ ایڈووکیٹ نے پنجاب نیشنل مومنٹ ملتان ڈویثرن کے صدرچوہدری ندیم احمد آرائیں ایڈووکیٹ اور صدر راولپنڈی ابوالحسن کے ہمراہ میاں چنوں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیں انہوں نے نے مزید کہا کہ ہم اردو کو وفاقی اور پنجابی کو پنجاب کی قومی زبان سمجھتے ہیں اپنی ماں بولی اور زمینوں وثقافت سے محبت اہلیان پنجاب کا بنیادی حق ہے سندھ طاس معاہدہ کو اپنی بنیاد سے پنجاب دشمنی اور اٹھارویں آئینی ترمیم کے بعد غیر آئینی اور سوبائی خود مختاری سمجھتے ہیں پنجاب کے دریاؤں کی بازیابی کے لئے اپنی سیاسی اور سفارتی جدوجہد کے لئے پرعزم ہیں ہم مسلمان اور ہمسائی ممالک مشرقی پنجاب برابری کی سطح پر دوستانہ تعلقات کے خواہاں ہیں آبی وسائل کی تعمیر کو مستقبل میں قوم کی بقاء کا سوال سمجھتے ہوئے کالا باغ ڈیم اور دیگر آبی ذخیرہ جات کے قیام کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اس موقعہ پر پنجاب نیشنل مومنٹ کے عہدیداروں اور ممبران کی کثیر تعداد موجود تھی 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں