سرگودھا پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت اصل ایشوز سے توجہ ہٹا کر ڈرامہ بازی کی سیاست کررہی ہے۔مگر ہم انہیں اصل راستے سے ہٹنے نہیں دیں گے۔ حکومت نے چند ہی روز میں سوئی گیس اور بجلی کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ کردیا ہے پہلے 50 دن میں پورے ملک میں لاکھوں افراد سے روزگار چھین لیا گیا ہے ۔ انہوں نے سابق وفاقی وزیر تسنیم احمد قریشی کی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرا سوال ہے ہے کہ الیکشن میں جنہوں نے 50لاکھ گھروں اور ایک کروڑ نوکریوں کا نعرہ لگایا تھا اب وہ کدھر ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جب میں 19سال کا تھا جب نظیر بھٹو کو شہید کردیاگیا تھا ، جب بے نظیر کو انصاف نہیں مل سکا تو عام آدمی کو کیسے ملے گا انہوں نے کہاکہ طاقت کا اصل سر چشمہ عوام ہیں اور اپنے نانا ذوالفقار علی بھٹو کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوام کے حق کی جنگ لڑتا رہوں گا۔ قبل ازیں انہوں نے سابق وفاقی وزیر تسنیم احمد قریشی اور سابق صوبائی امیدوار متین قریشی سے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار اور دعائے مغفرت کی. ان کے ہمراہ سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف بھی موجود تھے.
369