169

تحصیل میاں چنوں گورنمنٹ ڈگری کالج میاں چنوں پرنسپل پر تشدد: رپوٹ میاں ثاقب علی ارائیں

میاں چنوں: اپنے ہی گراتے ہیں نشیمن پے بجلیاں،،، اپنے ہی کالج کے پروفیسروں نے فرض شناس پرنسپل کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا،
تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ڈگری کالج میاں چنوں کے پرنسپل ڈاکٹر طارق محمود کو اس وقت تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جب اس نے کالج کے بچوں کو تعلیم دینے کی غرض سے کام چور کرپٹ پروفیسرزحمید انور اور محمد رمضان پروفیسر ابرار سے بلاوجہ اور بغیر بتائے چھٹی کے بارے پوچھا گیا، جس پر تینوں تعلیم دشمن سرکاری ملازم سیخ پا ہو گے اور انہوں نے اعلی تعلیم یافتہ اور تعلیم دوست پرنسپل کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جس سے طلبا میں خوف کی لہر دوڑ گی اور والدین کی طرف سے پروفیسر کے خلاف شدید رد عمل سامنے آیا،
اہلیان علاقہ نے محکمہ تعلیم کے اعلی حکام اورڈپٹی کمشنر خانیوال سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ کالج کا ماحول خراب ہونے سے بچ سکے اور بچوں پر برا اثر نہ پڑے،،،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں