174

رانامحمدایازسلیم ایس ایس پی موٹروے ایم تھری (سیکشن کمانڈر) اور پاک انٹرنیشنل میڈیا کونسل کے ارکان کی ایم 3 موٹر وے کی افتتاحی تقریب میں شرکت :::: تحریر شکیل سعیدی

آج 31مارچ 2019ء کو گورنرپنجاب چوھدری محمد سرور صاحب اور ملک عامرڈوگر صاحب وفاقی پارلیمانی سیکرٹری مواصلات نے اپنےدست مبارک سے عبدالحکیم لاھور سیکشن (ایم تھری) موٹروے کاافتتاح جڑانوالہ موٹروےانٹرچینج کےمقام پر کردیاھے۔ جس میں پاک انٹر نیشنل میڈیاکونسل رجسٹرڈ کے مرکزی صدر جاویدفخری، حامد حسین عزمی سیدذوالقرنین حیدر بخاری سابق صدر کبیروالا پریس کلب، جان محمدشہزاد قائمقام جنرل سیکرٹری پریس کلب، غلام قاسم خان ایری، غضنفر خان ایری، مہر عامر غازی اور بندہ ناچیز نےخصوصی طور پرشرکت کی ۔ ہم جناب رانامحمدایازسلیم ایس ایس پی موٹروے ایم تھری (سیکشن کمانڈر) کےبےحدشکرگذار ھیں کہ انہوں نے خصوصی مہمان کے طورپر مدعوکیا اور ہم پاکستان کی سب سے اہم ترین تقریب میں شرکت کااعزاز حاصل ھؤا۔اس موقع پر عبدالحکیم کے شہریوں کو مبارکباد پیش کرتاھوں کہ اب عبدالحکیم سے لاھور کاسفر سوادوگھنٹے میں طے ھؤاکرےگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں