134

راولپنڈی کارڈیالوجی ہسپتال: پارکنگ مافیا آنے جانے والے لوگوں کے ساتھ بدتمیزی کرنے لگے

راولپنڈی کارڈیالوجی ہسپتال راول روڈ میں پارکنگ مافیا آنے جانے والے لوگوں کے ساتھ بدتمیزی کرنے لگے:::::: رپوٹ ملک زاہد قیوم راولپنڈی

گورنمنٹ آف پاکستان کی طرف سے ہسپتال میں بنائی ہوئی پارکنگ خالی نظر آتی ہے اور یہاں کے انتظامیہ یہاں پر وزٹرز کو پارکنگ نہیں کرنے دیتے جبکہ ہسپتال انتظامیہ کا نجی عملہ بھی جن میں سکیورٹی اہلکار بھی ملوث ہیں بھرپور طریقے سے ناجائز طور پر پارکنگ مافیا کا ساتھ دے رہے ہیں۔پارکنگ مافیا کا کہنا یہ ہے کہ جتنے ایریے کا ٹھیکہ ان کے پاس ہے پارکنگ صرف اور صرف یہاں کی جائےگی کیونکہ ہم نے حکومت پنجاب کو ایک کروڑ روپے ادا کیے ہوئے ہیں۔
پارکنگ مافیا کا کہنا یہ ہے کہ کہ ہم کسی ادارے کو تسلیم نہیں کرتے ہمارا جو دل کرے گا ہم وہ کریں گے اور کوہ نور ٹی وی چینل کے رپورٹر کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے کہا کہ تم نے ہمارا جو کچھ کرنا ہے کر لو اور جو رپورٹ تم نے چلانی ہے چلاؤ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں