135

میاں چنوں کے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں ڈائیلسز یونٹ سنٹر میں اورلوڈنگ کی وجہ سے آئے روز بجلی بند رپوٹ وقار پراچہ

خانیوال ٹی ایچ کیو ہسپتال میاں چنوں ڈائیلسز سنٹر میں آئے روز بجلی بند،مریضوں کو پریشانی کا سامنا
،تفصیلات کے مطابق خانیوال کی تحصیل میاں چنوں کے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں ڈائیلسز یونٹ سنٹر میں اورلوڈنگ کی وجہ سے آئے روز بجلی بند ہوجاتی ہے جو کئی کئی گھنٹوں تک بند رہتی ہے،بجلی بند ہونے سے سارا نظام ٹھپ ہوجاتا ہے اورمریضوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے،جبکہ ڈائیلسز سنٹر کو بجلی مہیاکرنے کیلئے 630کے وی ٹرانسفارمر درکار ہے اور 200کے وی ٹرانسفارمر سے کام چلایا جارہا ہے،رابطہ کرنے پر ہسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ ہم نے اس مکمل رپورٹ بنا کر افسران کو فائل کردی ہے،دوسری طرف شہریوں نے افسوس کااظہار کرتے ہوئے مقامی سیاستدانوں اور حکومت وقت سے فوری نوٹس لیکر مسئلہ حل کرنے کی اپیل کی ہے۔

میاں چنوں ()اراضی ریکارڈ سنٹر کرپشن گڑھ بن گیا،سائلین رشوت دینے پر مجبور،ہر کام کے ریٹ مقرر،فردایک ہزار،صحت نامہ 5ہزار،حکم امتناعی اندراج و خراج 5روپے دیکر حاصل کریں،شاہد نامی ملازم مڈل مین کا کریکٹر اداکر رہا ہے،شہریوں کا وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ

،تفصیلات کے مطابق نئے پاکستان میں بھی کرپشن کا بازار گرم،میا ں چنوں کے اراضی ریکارڈ سنٹرکرپشن کا گڑھ بن چکا ہے،جس پر ہر کام کے ریٹ مقررکردیئے گئے ہیں،سائلین کو مجبوراً کام کروانے کیلئے ملازمین کو بھاری رشوت سے نوازنا پڑتا ہے،جبکہ گزشتہ سات سالوں سے ایس سی او کی سیٹ پر تعینات شاہد نامی ملازم اراضی سنٹر کا کنگ بنا ہواہے،جسکی مرضی سے تمام دفتر کے کام ہوتے ہیں،ہر سائل سے رشوت مقررکرکے کام کرواتا ہے ورنہ کام لٹکا دیا جاتا ہے،شہریوں اسلم چوہدری،زاہد اکرم،شوکت مرالی،قمر الدین،نسیم جھانگلا،شیخ ارشد،حنیف جٹ ویگر نے بتایا کہ فرد کا ریٹ ایک ہزار،صحت نامہ 5ہزار،انتقال پر ایک فیصد اور حکم امتناعی کے اندراج و اخراج کروانے پر 1500روپے رشوت کھلے عام وصول کی جاتی ہے،جو رشوت نہ د ے اُسکے کام کو لٹکا کر خوب ذلیل کیا جاتا ہے، سائلین نے بتایا کہ سارے دفتر کا نظام انتہائی برا ہے،ملازمین کا رویہ بھی ہتک آمیز ہے جبکہ ٹوکن فراہم کرنے والے عملے سمیت دیگر کئی سیٹ خالی ہے اور خاص طور پر انچارج سنٹر کی سیٹ خالی ہونے پر ملازمین کی رشوت لینے میں مزید چاندی ہے،سائلین نے بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنر سمیت کئی افسران کو بتایا گیا مگر کوئی شنوائی نہیں ہوتی،سائلین نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے اپیل کی ہے کہ نئے پاکستان میں کرپشن کا خاتمہ کیا جائے اورذمہ داران تمام افسران و ملازمین کونوکریوں سے فارغ کرکے سخت قانونی کروائی کی جائے۔
25.07.2019

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں