161

ضلع خانیوال ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل مختار نے پولیس لائینز میں تمام سرکل کے ایس ڈپی اوز ،ایس ایچ اوز اور محرر تھانہ کیساتھ کرائم میٹنگ : رپوٹ میاں ثاقب علی ارائیں

ضلع خانیوال ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل مختار نے پولیس لائینز میں تمام سرکل کے ایس ڈپی اوز ،ایس ایچ اوز اور محرر تھانہ کیساتھ کرائم میٹنگ

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل مختار نے کہا ھے کہ جرائم پیشہ عناصر سے آہنی ھاتھوں سے نمٹا جائے،تفتیشی مراحل کو شفاف بنایا جائے۔پولیس افسران اپنے فرائض کی ادائیگی خلوص نیت سے کریں اپنے اپنے علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر،منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف۔بھرپور کاروائی کی جائے مزید ڈی پی او خانیوال نے ضلع بھر کے افسران کو ھدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ سنگین مقدمات اور دیگر جرائم میں مطلوب مجرمان اشتھاری فوری گرفتار کئے جائیں۔اور چالان جلد از جلد عدالتوں میں بھجوائیں۔انہوں نے کہا کہ زیرتفتیش مقدمات کو فوری یکسو کریں۔بلاوجہ زیرتفتیش مقدمات کو۔زیرالتوا مت رکھیں۔محرران فرنٹ ڈیسک کو بہتر انداز میں چلوائیں۔ڈی پی او فیصل مختار نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت ضلع بھر میں سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری ھے گشت کے نظام کو بہتر بنائیں کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر مقدمات درج کئے جائیں۔اس موقع پر انہوں نے کہا کسی قسم کی غفلت برداشت نہ کی جائے گی۔آخر میں بہتر کارکردگی دکھانے پر ایس ایچ۔او صدر میاں چنوں ریاض احمد کو تعریفی سرٹیفیکیٹ دینے کا اعلان کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں