173

تھانہ سراۓ سدھو کے علاقہ سردارپور میں مخالفین کا گھر میں داخل ھو کر عاشق حسین ڈوگر پر قاتلانہ وار پسٹل اور برچھا سے حملہ تسلی ھونے اور اہل علاقہ کے آنے پر ملزمان فرار ھو گئے تھانہ سراۓ سدھو میں مقدمہ درج : رپوٹ ناصر شاہ

تھانہ سراۓ سدھو کے علاقہ سردارپور میں مخالفین کا گھر میں داخل ھو کر عاشق حسین ڈوگر پر قاتلانہ وار پسٹل اور برچھا سے حملہ تسلی ھونے اور اہل علاقہ کے آنے پر ملزمان فرار ھو گئے تھانہ سراۓ سدھو میں مقدمہ درج ۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سراۓ سدھو کے علاقہ سردارپور کے رھائشی محمد حنیف ڈوگر نے تھانہ سراۓ سدھو میں درخواست دیتے ھوۓ موقف اختیار کیا میرے والد عاشق حسین صبح کے وقت رفع حاجت کیلئے اٹھے تو ملزمان اللہ داد اور اللہ بخش پسران محمد صدیق ڈوگر دو نامعلوم ملزمان کے ساتھ آگئے ملزمان اللہ داد اور اللہ بخش گھر میں داخل ھو گئے اور میرے والد پر تشدد کرنا شروع کر دیا اور اللہ بخش نے پسٹل سے فائر مارنا چاہا تو میرے والد نے پسٹل والا ہاتھ پکڑ لیا اسی اثنا میں اللہ داد جس کے پاس برچھا تھا نے میرے والد پر برچھا سے حملہ کر دیا سر اور بازو پر شدید زخم آۓ شور واویلہ پر اہل علاقہ کے آنے پر ملزمان نے قتل کرنے کی تسلی ھو جانے پر فرار ھو گئے ۔وجہ عناد یہ تھی کہ ملزمان کا والد قتل ھو گیا تھا جس کا قتل کا زمہ دار وہ عاشق حسین کو سمجھتے تھے جبکہ عاشق حسین اس قتل کے مقدمہ میں 2006 میں ہائیکورٹ سے عدم شہادت بری ھو گئے تھے ۔ ملزمان کے خلاف تھانہ سراۓ سدھو میں زیر دفعہ 452 ت پ ، 337 اے ، 337 ایف ، 34 ت پ اور 13/20/65 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔
ناصرشاہ سردارپور
03456254444

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں