282

میاں چنوں کے نواحی علاقہ تلمبہ میں ڈکیتی کی واردات تلمبہ شہر ڈکیتوں اور چوروں کے نشانہ

تی تلمبہ.. دن دیہاڑے تلمبہ شہر میں ڈکیٹی کی بڑی واردات.
صادق پٹرول پمپ میاں چنوں روڈ تلمبہ کا منیجر رانا حامد اور آئل میں نوید کمبوہ دو لاکھ 35 ہزار کی خطیر رقم دن 12 بجے کے قریب بنک میں جمع کرانے جا رہے تھے.گنجان آبادی گلشن نور ٹاون میں نورا آرایئں کے گھر کے قریب 125 موٹر سائیکل پر سوار دو ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر لوٹ لیا اور رقم لوٹ کر فرار ہوگئے.. اس سے قبل بھی چوری راہزنی کی وارداتیں ہو چکی ہیں. عوام پریشان ہے انتظامیہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ کرنے میں ناکام ہو چکی ہے.
ملزم بلا خوف و خطر شہریوں کو لوٹنے لگے ہیں . تلمبہ میں خوف ہراس کی فضا برقرارہے
پولیس کی کمزور حکمت عملی کے سبب چور ڈکیٹ وارداتیں کرنے میں آزاد. عوام نے بتایا کہ ارباب اختیار اور پولیس کو ملزمان کو گرفتار کرنا چاہیے. بار بار کی وارداتوں سے لگتا ہے. کہ جنگل کا قانون ہے اور انسان نما درندے آزاد ہیں.سی سی ٹی وی میں نظر آنے والے ملزمان کی شناخت کی جائے عوام نے ایس ایچ او ڈی پی او سے مطالبہ کیا ہے. کہ شہر کی ناکہ بندی کرتے ہوئے شہریوں کا تحفظ کیا جائے. ورنہ شہری بھرپور احتجاج کریں گے.
سل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں