271

میاں چنوں صحافی کے گھر ڈکیتی پولیس تماشہ دیکھنے میں مصروف صحافیوں کا مال جان غیر محفوظ ار پی او ملتان کے پاس پیش ھونے کا فیصلہ: رپوٹ میاں عارف

میاں چنوں
پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کی باڈی کا اجلاس مقامی صحافی کے گھر ہونے والی چوری کی واردات پر پولیس کی جانب سے تعاون نہ کرنے پر احتجاج

آر پی او ملتان سے ملاقات کا فیصلہ
تفصیل کے مطابق پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ میاں چنوں کی باڈی کا اجلاس زیر صدرات تحصیل صدر ڈاکٹر طاہر جاوید منعقد ہوا اجلاس میں نظامت کے فرائض
پی ایف یو جے میاں چنوں کے جنرل سیکرٹری چوہدری نسیم عباس

نے ادا کئے اجلاس میں ضلعی ایگزیکٹیو باڈی کے ممبران راؤ قمر زمان،چوہدری اشعر نعمان؛ندیم اختر،اشفاق نیاز احمد،ڈاکٹر خادم حسین،حافظ عمران چوہدری،چوہدری شعیب افضل،عبدالمجید بھنڈر سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی

اجلاس میں مقامی صحافی اور پی ایف یو جے کے ممبر آصف ظہیر کے گھر ہونے والی واردات میں پولیس کی جانب سے تعاون نہ کرنے پر ممبران میں شدید غم وغصہ پایا گیا

اور تمام ممبران میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ پی ایف یو جے کے عہدیداران اور ممبران آر پی او ملتان سے ملاقات کرکے آر پی اوملتان کو میاں چنوں میں ہونے والی چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں سمیت مقامی صحافی کے گھر ہونے والی چوری کی واردات کے متعلق آگاہ کریں گے۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں