327

وہاڑی میں دوکان پر قبضہ کی حیرت انگیز داستان کرایہ دار نے قبضہ کرنے کے لیے کیا کیا اس لنک میں پڑھیں : رپوٹ رانا عمران

وہاڑی
مالک مکان سے کرایے کی دوکان لیکر قبضہ کی کوشش مزاحمت پر احتجاج کا ڈرامہ رچادیا پولیس نے قبضہ گروپ کے دو افراد کو گرفتار کرلیا مقدمہ درج۔ تفصیل کے مطابق کارخانہ بازار ڈاکخانہ کے سامنے دوکان اور چوبارہ کو تاجر محمد نعیم نے خریدی معاہدہ ہونے کے بعد چوبارہ اور دوکان میں پہلے سے موجود کرایہ داروں سے بھی کرایے داری کا معاہدہ کرلیا مگر چند گھنٹے بعد ہی کرایے دار کی نیت میں فتور آ گیا اور دوکان،چوبارہ پر مبینہ طور پر مالکانہ حقوق کا جھوٹا دعویدار بن کر قبضہ کرلیا جس پر اصل مالک محمد نعیم نے پولیس تھانہ سٹی کو اطلاع دی اور مرکزی انجمن تاجران کے عہدیداروں کو بھی حقائق سے آ گاہ کیا انجمن تاجران کے عہدیداروں نے بھی نذیر احمد اور فرحان ،عمیر کو سمجھایا کہ اس طرح قبضہ کرنا غیر مناسب ہے مگر نذیر اور دیگر نے انجمن تاجران اور پولیس کی ایک نہ سنی اسی اثنا میں قبضہ کرنے والے نذیر اور فرحان نے دیگر متعدد افراد کے ہمراہ چوبارہ پر اپنی خواتین کو بٹھا کر زبردستی قبضہ کرلیا پولیس نے تاجر رہنما محمد نعیم کے مالکانہ حقوق کے اصل کاغذات دیکھنے کے بعد میرٹ پر کاروائی کرتے ہوئے موقع سے فرحان اور عامر کو گرفتار کرلیا بعد ازاں دونوں افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے زیر دفعہ 447,511,379,148,149کی دفعات کے تحر مقدمہ درج کرلیا مالک دوکان و چوبارہ محمد نعیم نے بتایا کہ نذیر اور اسکے بیٹوں نے زبردستی غیر قانونی طور پر ہماری پراپرٹی پر قبضہ کیا ڈی پی او ان قبضہ کرنے والے اور انکے حواریوں کے خلاف سخت کاروائی کرے اور ہماری پراپرٹی کو واگزار کروایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں