569

پاکستان ٹیلی ویژن نے صارفین کی جیبوں پر 20 ارب روپے کا ڈاکہ مارنے کی تیاریاں کر لی : رپوٹ طلحہ راجپوت

پی ٹی وی بورڈ نے 20 ارب روپے خسارہ پورا کرنے کے لیے صارفین سے ٹی وی لائسنس فیس کی مد میں اضافی وصولی کرنے کی منظوری دے دی

پی ٹی وی کو اس وقت 20 ارب روپے سالانہ خسارے کا سامنا ہے
اس خسارے میں فوری کمی لانے کے لیے ptv نے تین مشیر پرائیویٹ سیکٹر سے ہآئر کیے جن کی تنحواہوں و مراعات پر ptv ماہانہ 30 لاکھ روپے کا بوجھ برداشت کر رہا ہے

30 لاکھ ماہانہ میں پڑنے والے ان تین منیجنگ منیجرز نے بزنس پلان بنانے کے بجائے خسارہ کمی کے لیے ٹی وی فیس میں اضافے کی تجویز دی ان منیجنگ منیجرز نے بجلی کے بلز میں TV فیس 35 سے بڑھا کر 100 روپے کرنے کی سفارش کی جس کی پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن نے منظوری دے دی
یاد رہے کہ ٹی وی لائسنس فیس بجلی کے بلوں کے ذریعے سے صارفین سے وصول کی جاتی ہے جو پہلے 35 روپے ہے اور اب اگر حکومت ایکشن نہیں لیتی تو 100 روپے ہو گی-

اس طرح ٹی وی لائسنس فیس کی مد میں بجلی کے بلوں کے زریعے سے صارفین سے 20 ارب روپے وصول کیے جائیگے
اضافی وصول کیے جائیں گے- بجلی کے صارفین پہلے ہی بجلی کی قیمتوں میں گزشتہ 18 ماہ سے 40
فیصد اضافہ برداشت کررہے ہیں-
ان ماہرین نے خرچ کم کرنے کے لیے پی ٹی وی کے ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی
حد 60 سے 58 سال کرنے کی سفارش کی ہے جس سے 15 لاکھ ماہانہ بچائے جاسکیں گے-جبکہ ان 3 منیجرز کا ptv پہ بوجھ 30 لاکھ ماہانہ ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں