جرمنی کے شہر ہینوور کی رہائشی لڑکی مجاہد کالونی بورےوالا کے نوجوان کی محبت میں گرفتار ہو کر پاکستان پہنچ گئی۔ جرمن لڑکی تانیہ ہیلر نے اسلام قبول کر لیا اور س کا اسلامی نام تانیہ جاوید رکھا گیا ہے۔ تانیہ نے بتایاکہ بوریوالہ کے رہائشی جاوید اقبال کے ساتھ ٹیوٹر پر دو سال قبل رابطہ ہوا جو ابتدائی تو پر بات چیت تک محدود رہی, بعد میں آہستہ آہستہ محبت پروان چڑھتی گئی اور لڑکی نے اسلام قبول کر کے جاوید اقبال کے ساتھ شادی کا فیصلہ کر لیا اس کا کہنا تھا کہ اسلامی تعلیمات اور جاوید اقبال کے اخلاق سے متاثر ہو کر اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کیا ۔تانیہ جاوید نے بتایا کہ وہ جرمنی کے شہر ہینوور میں پرنٹنگ کے شعبہ میں ٹیکنیکل انجیئنر ہے, جاوید اقبال نے بتایا کہ وہ لاہور میں پلمبر ہے, تانیہ جاوید چند روز قبل جرمنی سے پاکستان پہنچی اور بورےوالا میں نکاح کر لیا۔
744