250

منشیات کے خلاف جنگ میں تلمبہ کی تمام سیاسی سماجی فلاحی تنظیمیں ایک پیج پر ہیں تلمبہ میں منشیات کے استعمال سے کئی نوجوان زندگی کی بازی ہار چکے ہیں رپوٹ سلیم شاہد

تلمبہ.. پی ٹی آئی تلمبہ ، سول سوسائٹی، مختلف مکاتب فکر اور سیاسی جماعتوں عوام کے تعاون سے سے منشیات مکاؤ نسل بچاؤ کے عنوان سے آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا. اس کا سہرا سول سوسائٹی کے روح رواں جناب رانا کاشف محمود منج کے سر ہے. واک جامع مسجد سے اڈہ نمبر 2 تک کی گئی. جس میں مقررین نے نشہ کی لعنت کو ختم کرنے پر زور دیا گیا. شرکاء نے منشیات کے خلاف پلے کارڈز آٹھا رکھے تھے.
منشیات کے خلاف جنگ میں تلمبہ کی تمام سیاسی سماجی فلاحی تنظیمیں ایک پیج پر ہیں
تلمبہ میں منشیات کے استعمال سے کئی نوجوان زندگی کی بازی ہار چکے ہیں

کئ خاندان تباہ ہو چکے ہیں. منشیات کے خلاف پولیس نے بہت کام کیا ہے کئ منشیات فروشوں کو سلاخوں کے پیچھے ڈالا ہے.ایم پی اے پیر عباس علی شاہ پی پی 207 ڈی پی او خانیوال اور ایس ایچ او منور گجر ایک پیج پر ہیں اور منشیات فروشوں کے خلاف سخت اقدامات کر رہے ہیں. ان کی کاروائیاں جاری ہیں. لیکن اس کے باوجود نئے منشیات فروش یہ کام شروع کر دیتے ہیں. منشیات بکتی رہتی ہے. پینے والے خریدتے رہتے ہیں.. حالیہ دنوں میں کچھ نوجوان منشیات کے استعمال سے جان سے جا چکے ہیں. رانا کاشف محمود منج نے واک کا اہتمام کر کے پیغام دیا ہے نوجوان نسل کو منشیات سے پاک کرنا ہے. اس واک میں ملک منظور احمد فوجی ڈوگر ،کنور وقاص ،شاہد مصطفیٰ تگہ ایڈووکیٹ ملیک ڈوگر ،میاں نیاز حسین ،چوہدری سلیم آرایئں، ایس ایچ او منور گجر شیخ فرحان رانا ظفر اقبال، فیصل حبیب ڈاکٹر آصف امام، رانا عمر فاروق ،سکندرِ اعظم خان اسامہ منج محمد ناصر شیخ کامران مسعود، شیخ عمران سردار عاشق مجید ڈوگر، شانی موبائل رانا عبدالخالق رانا اخلاق احمد ایڈووکیٹ رانا محمد صفرد رانا صضیر منج ،سلیم شاہد اور تلمبہ کے معززین نے شرکت کی
سلیم شاہد پریس کلب رجسٹرڈ تلمبہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں