396

تلمبہ میں 3 اور عبدالحکیم میں غیرت کے نام پر ایک قتل رمضان آرڈنینس رمضان بازار : اصف علی خان

ڈی پی او خانیوال کا فلیگ مارچ
تلمبہ میں 3 اور عبدالحکیم میں غیرت کے نام پر ایک قتل
رمضان آرڈنینس رمضان بازار
محکمہ واپڈا عبدالحکیم

ڈپٹی کمشنر خانیوال جناب اشفاق صاحب اور اسسٹنٹ کمشنر کبیروالا محترمہ روبینہ کوثر نے اج عبدالحکیم رمضان بازار کا دورہ کیا
سارے مسائل اپنی جگہ رمضان بازار میں کوالٹی اور پورے وزن پر نا ھی کوئی شکایت کی گئی اور نا ھی کوئی سوال اٹھایا گیا
پنجاب فوڈ اتھارٹی والے شاید رمضان بازار والوں کو اشتنا دے چکے ھیں
رمضان بازار میں فوڈ سیفٹی کا شاید کوئی اصول لاگو نہیں
رمضان آرڈنینس بھی شاید عبدالحکیم والوں کے لیے نہیں ھے
شہر کی کئی جگہوں پر کھانے پینے کی اشیاء کھلے عام دستیاب ھیں
مقامی انتظامیہ اور صحافیوں کے دوستوں نے رمضان آرڈنینس کی دھجیاں اڑائی ھوئی ھیں
شہر بھر میں بڑے کریانہ سٹورں کے کم وزن اور ملاوٹ والی اشیاء کی شکایت عام ھیں

خانیوال انتظامیہ کی عبدالحکیم میں پوری توجہ رمضان بازار پر ھے شہر میں گرمیاں اتے ھی ناقص مشروبات فروخت کرنے والوں کی چاندی ھو گئی ھے
عبدالحکیم کے ہر کونے گلی میں مضر صحت سموسے پکوڑوں کی فروخت عروج پر ھے

ڈی سی او خانیوال جناب اشفاق صاحب اور اے سی کبیر والا سے درخواست تھی عبدالحکیم ڈرگ انسپکٹر سے کبھی عبدالحکیم کے میڈیکل ہالوں کے بارے میں دریافت کر لیتے
محکمہ فوڈ میں کسانوں سے وزن کے نام پر جو لوٹ مار جاری ھے کاش جناب ڈی سی او خانیوال اشفاق صاحب اس پر محکمہ فوڈ سے جواب طلبی کر لیتے

وسیلہ میڈیا گروپ کی طرف سے جناب ڈی سی او خانیوال اشفاق صاحب اور اسٹنٹ کمشنر محترمہ روبینہ کوثر سے اپیل ھے اوپر جن مسائل پر بات کی گئی ھیں ضرور نوٹس لیں گے
عبدالحکیم کے نواحی علاقہ پل باگڑ میں چند ماہ پہلے ایک خاتون کو اس کے دیور نے غیرت کے نام پر قتل کر دیا
ایف ائی ار پڑھنے کے بعد اندازہ ھوا کہ پورے خاندان نے ملی بھگت سے ایک معصوم ب گناہ جان کو جان بوجھ کی جھوٹی انا کی بھینٹ چڑھا دیا
تلمبہ میں حالیہ چند دنوں میں 3 عورتوں کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا ھے
ضلع خانیوال میں غیرت کے نام پر قتلوں کی ایک طویل لسٹ ھے
مگر محکمہ پولیس نے ان قتل کے مقدمات کی تفشیش جس طرح سے کی ھیں اگر اپ ایف ائی ار کا متن ھی پڑھ لیں تو اپکو سارے کھیل کی سمجھ لگ جاے گی
اور اپ کو علاقہ میں بڑھتے قتل اور جرائم کرائم کے پس پردہ محرکات سمجھنے میں دیر نہیں لگے گی

ڈی پی او خانیوال جناب اسد سرفراز صاحب نے سٹی خانیوال میں اپنی ٹیم کے ساتھ فلیگ مارچ کیا
فیلگ مارچ کا مقصد عوام کو تحفظ کا احساس دلانا تھا

بہت سارے محکمانہ مسائل کے باوجود پولیس میں ان افسروں کی کمی نہیں جو ناکافی وسائل کے باوجود ستاروں پر کمند ڈال سکتے ھیں ضرورت صرف اس امر کی ھے کہ کپتان ان کو صرف میرٹ پر کام کرنے کا حکم دے
مبینہ طور پر ظفر بب کو کرپشن اور فحاشی کے اڈوں کی سرپرستی کرنے کے الزامات کی وجہ سے معطل کیا گیا ھے

ڈی پی او خانیوال جناب اسد سرفراز صاحب پولیس کی کالی بھیڑوں کو ب نقاب کرنے کا وقت ھے

عوام کا پولیس پر اعتماد بحال کرنے کا سب سے بڑا طریقہ کرپٹ افسروں کے خلاف محکمانہ کاروائی تیز کرنا ھے

تلمبہ میں پیر علی عباس شاہ پیر ظہور حسین قریشی نے عوامی مسائل کو حل کرنا اپنی اولین ترجیح میں شامل کر رکھا ھے
تلمبہ میں کم وولٹیج کا مسلہ عرصہ دارز سے جاری تھا شہری گرمیوں میں جہاں اپنی الیکڑک الیکٹرونکس اشیا کے خراب ھونے کی شکایت کرتے وہیں بجلی کے بلوں میں اضافہ بھی صارفین کے حصہ اتا
پیر علی عباس شاہ اور پیر ظہور حسین قریشی اور ایس ڈی او تلمبہ کی خصوصی کاوشوں سے تلمبہ میں کم وولٹیج کا مسلہ حل ھونے کو ھے
اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں بھی رمضان شروع ھوتے ھی خصوصی طور پر متحرک ھو گئے ھیں
تلمبہ چنوں میں انہوں نے صفائی کی خصوصی ہدایات دی ھیں
عبدالحکیم میں واپڈا والے ایم پی اے ایم این اے اسسٹنٹ کمشنر نجانے عوامی مسائل سے نجانے کیوں ب خبر ھیں
عبدالحکیم میں 12 وارڈوں میں اکثریت وارڈوں میں بجلی کی جھولتی تاریں کم وولٹیج کی شکایت عام ھیں
نجانے ان حل طلب مسائل کو کون حل کرے گا
03008397902
وسیلہ نیوز
چیف ایڈیٹر وسیلہ نیوز
اصف علی خان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں