517

عشق سے تختہ دار تک راولپنڈی کے حسیب اللہ کا سفر جو ایک سٹیج ایکٹر پر مر مٹا ::: لبنی اشرف سیال کے قلم سے

راولپنڈی
پیار سے شروع ھو نے والی کہانی کا اختتام ھوا قتل پر

حسیب اللہ ولد عتیق سکنہ النور کالونی خاتون ایکٹر زاہدہ بی بی زوجہ فیض اللہ سکنہ پنڈ وڑیاں اسلام آباد کے عشق میں مبتلا تھا

زاہد بی بی پہلے سٹیج ایکٹر تھی اور راولپنڈی کے مختلف تھیٹروں پر کام کرتی تھی
تھیٹر میں ھی حسیب اللہ زاہدہ بی بی کے عشق میں مبتلا ھو گیا تھا
شادی کے بعد جب زاہدہ بی بی گھر بار والی ھو ئی تو تھیٹر چھوڑ کر گھر داری میں مصروف ھو گئی
زاہدہ کے عشق اور دیدار کی بھوک حسیب اللہ کو زاہدہ کے گھر اور شوہر فیض اللہ تک لے آئی

حسیب اللہ نے نہایت چالاکی سے زاہدہ بی بی کے شوہر سے دوستی کی اور بات کاروباری شراکت تک لے گیا
کام تو محض بہانہ تھا
اصل نشانہ زاہدہ کی قربت تھی
کاروباری شراکت میں کئی بار جھگڑے بھی ھوے اور اختتام صلح پر ھوا
حسیب اللہ نے کئی سادہ طریقوں سے زاہدہ کے شوہر کو ہٹانے کی کوشش کی مگر
ناکامی اسے قتل تک لے آئی حسیب اللہ نے اپنے چند دوستوں کے ساتھ فیض اللہ کے قتل کا پروگرام بنایا
اور اپنے پروگرام میں کامیاب ھو گیا
پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا تھا

عدالت میں جرم ثابت ھونے پر ملزم کو سزائے موت سنا دی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں