244

ملک بھر میں ماڈل کورٹ نے کام شروع کردیا۔رپوٹ فرید خان

*ملک بھر میں ماڈل کورٹس نے کام شروع کردیا*

راولپنڈی: چیف جسٹس پاکستان کے ویژن کے مطابق سائلین کو فوری اور سستے انصاف کی جلد فراہمی کے لیے ملک بھر کے تمام 114 اضلاع میں ماڈل کورٹس نے آج سے کام کا آغاز کردیا۔

ماڈل کورٹس میں صرف قتل اور منشیات کے مقدمات کی سماعت ہوگی، پہلے مرحلے میں پرانے کیسوں سے آغاز ہوگا، ان عدالتوں کی روزانہ مانیٹرنگ ہوگی مانیٹرنگ کے لیے باقاعدہ سیل قائم کیا گیا ہے جس کے سربراہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد سہیل ناصر مقرر کیے گئے ہیں ان عدالتوں میں تمام گواہوں کو پیش کرنے کی ذمہ داری پولیس کے سپردکی گئی ہے ان تمام عدالتوں میں آن لائن بیان ریکارڈ کرنے کی سہولت بھی موجود ہے ان تمام عدالتوں میں بڑی اسکرین، کمپیوٹر، انٹرنیٹ کی سہولتیں فراہم کر دی گئی ہیں کلوز سرکٹ کیمرے بھی لگائے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں