269

وہاڑی پولیس تھانہ دانیوال کی بڑی کاروائی معصوم بچوں سے زیادتی کرنے والے گینگ کے 4ملزمان گرفتار :::: رپوٹ لبنی اشرف سیال

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ دانیوال کی بڑی کاروائی معصوم بچوں سے زیادتی کرنے والے گینگ کے چارملزمان کوگرفتارکرلیاگیا۔ملزمان معصوم بچوں کوورغلاکراجتماعی زیادتی کانشانہ بناتے تھے۔تفصیل کے مطابق ایس ایچ اوپولیس تھانہ دانیوال ناصر تبسم نے بتایاکہ کچھ عرصہ سے بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات ہورہے تھے۔بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے درندہ صفات ملزمان نے باقاعدہ گینگ تشکیل دے رکھاتھاملزمان کاتعلق وہاڑی کے علاقوں انورآباد،53ڈبلیوبی،47ڈبلیوبی سے ہے۔ملزمان سکولوں اورگلی محلوں سے بچوں کوورغلاکراجتماعی زیادتی کانشانہ بناتے ہیں۔گزشتہ دنوں شرقی کالونی کے ایک 13سالہ بچے کوورغلاکر5ملزمان نے اجتماعی زیادتی کانشانہ بنایا۔بچے نے گھروالدین کوبتایاجس پرکاروائی کرکے چارملزمان کوگرفتارکرلیا گرفتارملزمان نے متعددبچوں کے ساتھ اجتماعی اورانفرادی زیادتی کااعتراف کرلیا۔ملزمان کے خلاف ایف آئی آردرج کرلی گئی ہے مزیدتفتیش جاری ہے۔ایس ایچ اوناصرتبسم کاکہناہے کہ ڈی پی او وہاڑی نجیب الرحمن بگوی کی خصوصی ہدایات پرملزمان کوعدالتوں سے سخت سے سخت سزادلانے کی کوشش کی جائے گی۔ ملزمان انسان نمادرندے ہیں جوکسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں