365

میاں چنوں عابد ہسپتال کے چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر سلمان یوسف کا چھ ماہ کے بچے کا آپریشن غفلت سےموت واقع

میاں چنوں محسن وال (نامہ نگار )رپوٹ اشفاق نیاز

پرائیویٹ ہسپتال کے ڈاکٹر کی جانب سے غلط اپریشن کرنے کی وجہ سے چھ ماہ کا شیر خوار بچہ جاں بحق غلط آپریشن کے بعد ڈاکٹر نے بچے کو چیک کرنا بھی گوارا نہ کیا حالت خراب ہونے پر نشتر ہسپتال ملتان بھیج دیا جہاں پر بچے کی موت واقع ہوگئی ورثاکا ڈاکٹر کے خلاف احتجاج کاروائی کا مطالبہ تفصیل کے مطابق

عابد ہسپتال میاں چنوں کے چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر سلمان یوسف کی جانب سے چھ ماہ کے بچے حبیب الرحمان ولد عبدالرحمان کا ریڈھ کی ہڈی کا آپریشن

کیا گیا ڈاکٹر کی جانب سے غلط اپریشن اور ہسپتال میں مناسب سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے اپریشن والی جگہ سے پانی بہنا شروع ہوگیا
جو نہ رک سکا ورثاء کے بار بار اسرار کے باوجود ڈاکٹر
نے شیر خوار دوبارہ چیک نہ کیا اور حالت غیر ہونے پر نشتر ہسپتال ملتان ریفر کردیا جہاں پر بچے کی موت واقع ہوگئی

بچے کے باپ عبدالرحمان نانا محمد اشرف نے میڈیا کے
نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چائلڈٖ سپیشلسٹ سلمان یوسف کی
پیشہ وارانہ غفلت
کی وجہ سے ہمارے بچے کی موت واقعہ ہوئی ہے ہماری صوبائی وزیر صحت پنجاب اور پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن لاہور کے اعلی حکام سے اپیل ہے کہ وہ نوٹس لے کر پیشہ وارانہ غفلت کا مظاہرہ کرنے والے ڈاکٹر کے خلاف کاروائی کریں 

محسن وال (نامہ نگار )
تلمبہ روڈ پر ماموں شیر دربار کے قریب دو موٹر سائیکلوں میں تصادم

تین افراد زخمی تفصیل کے مطابق تلمبہ روڈ پر ماموں شیر چوک کے قریب دو موٹر سائیکلوں میں تصادم سے تین افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو ریسکیو1122نے آر ایچ سی تلمبہ منتقل کردیا  

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں