287

سندیلیانوالی مضر صحت دودھ،دہی ،مٹھائی ،پکوڑے،تکوں کی فروخت جاری :::: تحریر محمد ظفر زریں

فوڈ اتھارٹی کاغذی کاروائی میں مصروف ،عوام پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے

سندیلیانوالی(نامہ نگار)

سندیلیانوالی میں مضر صحت دودھ،دہی،مٹھائی ،تکوں،پکوڑوں اور کھانوں کی من مرضی کے ریٹوں پر فروخت جاری۔فوڈ اتھارٹی کاغذی کاروائی میں مصروف ،عوام بے رحم دکانداروں کے رحم و کرم پر،عوام پیٹ کی مضر بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ، عوامی حلقوں میں شدید بے چینی ،ڈی سی ٹوبہ ٹیک سنگھ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ۔سندیلیانوالی میں جگہ جگہ تکوں ،پکوڑوں کے ٹھیلے ،دودھ دہی کی دکانیں ،بیکریاں اور ہوٹل کھلے ہوئے ہیں جن پر ناقص اور مضرصحت اشیاکی مہنگے داموں فروخت دھڑلے سے جاری ہے۔تکے اور پکوڑے بیچنے والوں کے ٹھیلے سڑک کے ساتھ واقع ہیں ،ہفتوں پرانا آئل استعمال کیا جارہا ہے ،صا ف پانی اور صفائی کا کوئی انتظام نہیں۔ عوام پیسے خرچ کرکے بیماریاں خریدنے پر مجبور ہیں۔عوامی حلقوں میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں